تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page iv of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page iv

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم باریک بینی سے مطالعہ کیا ، نوٹس لئے اور پھر اسے اس جلد کا حصہ بنایا۔اس مسودہ کو مکرم نے بھی ملا حظہ کیا۔علاوہ ازیں مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم اے نے بھی اسے پڑھ کر اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔خاکسار کو بھی اس پر نظر ثانی کی توفیق ملی۔یہ جلد مکرم ومحترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ایم اے کے چار سالہ دور صدارت (۲۰۰۰ء ۲۰۰۳ء) کے حالات پر مشتمل ہے۔خاکسار مرتب کتاب ہذا اور نظر ثانی کرنے والے انصار کا مشکور ہے اور قارئین سے ان کے لئے دعا کی درخواست کرتا ہے۔جملہ اراکین مجالس کی خدمت میں میری گزارش ہے کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ کریں اور اپنے بزرگوں کے قائم کردہ اسوہ کو اپنی زندگیوں میں ڈھالتے ہوئے ان کی روایات کو زندہ ، پائندہ اور تابندہ رکھیں کہ یہی زندہ قوموں کا شعار ہے۔