تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 268 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 268

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم (۳) محاصل صیغہ جات امانتی ماہنامہ انصار الله میزان کل آمد ۱۰۴۸۰۰۰ ۱۱۴۲۳۰۰۰ ۲۴۸ (۳) اخراجات صیغہ امانتی دفتر ماہنامہ انصار الله ۱۰۴۸۰۰۰ ۱۱۴۲۳۰۰۰ سفارش صدر مجلس شوری کی سفارش منظور فرمانے کی سفارش ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع : " سفارشات منظور ہیں۔(۱۹ نومبر ۲۰۰۰ء) تجویز نمبرا کے بارہ میں صدر محترم کی حضور انور کی خدمت میں رپورٹ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ ۲۸ فروری ۲۰۰۱ء بروز بدھ میں شوریٰ مجلس انصار اللہ کی تجویز بابت نگران حلقہ جات کے سلسلہ میں سب کمیٹی شوری کی رپورٹ پیش کی گئی۔اس کے بارہ میں صدر محترم نے ہدایت فرمائی کہ ضلع سیالکوٹ، فیصل آباد اور گجرات کے بارہ میں رپورٹ دی جائے کہ ان اضلاع میں کتنے نگران حلقہ جات مقرر ہیں اور ان میں سے کتنے مجلس عاملہ کے ممبر ہیں نیز مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان سے بھی نگران حلقہ جات کے بارہ میں معلوم کیا جائے کہ ان کے ہاں ان کی کیا پوزیشن ہے۔۲۴ را پریل کے اجلاس مرکزی عاملہ میں مقررہ سب کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے پر فیصلہ ہوا کہ اس بارہ میں کمیٹی دوبارہ غور کر کے رپورٹ پیش کرے۔اس پر اگلے اجلاس مرکزی عامله منعقدہ ۲۹ رمئی ۲۰۰۱ء میں حتمی رپورٹ پیش کی گئی۔مجلس عاملہ نے سب کمیٹی کی سفارش سے اتفاق کیا کہ دستور اساسی میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔نگران حلقہ جات مجلس عاملہ میں سے مقرر کئے جائیں۔اگر ناظم ضلع ضرورت محسوس کریں تو صدر محترم انصار اللہ پاکستان کی منظوری سے مجلس عاملہ کے علاوہ بھی نگران مقرر کر سکتے ہیں مگر وہ مجلس عاملہ کے ممبر نہیں ہوں گے۔ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد صدر محترم نے تجویز نمبر کے بارہ میں ۱۸ جون ۲۰۰۱ء کو مندرجہ ذیل عریضہ سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع" کی خدمت میں بھیجوایا۔سیدی بسم اللہ الرحمن الرحیم شوری انصار اللہ پاکستان ۲۰۰۰ء میں تجویز پیش ہوئی تھی کہ ” دستور اساسی کے قواعد میں نظامت ضلع و علاقہ میں نگران حلقہ جات کی نامزدگی / تقرری کا کہیں ذکر موجود نہیں۔اس