تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 266
۲۴۶ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۰۰۲ء: اجلاس شوری منعقده ۱۳ نومبر بروز اتوار صبح ۹ بجے بمقام: ایوانِ محمود تعداد شاملین : ۲۷۷ مدعووین : ناظمین اضلاع و علاقہ کے علاوہ ہیں یا بیس سے زائد تجنید والی مجالس کے زعماء۔۲۰۰۳ء: اجلاس شوری منعقدہ ۷ / دسمبر بروز اتوار صبح 9 بجے بمقام: ایوان محمود تعداد شاملین: ۳۰۶ مدعووین: ناظمین اضلاع و علاقہ کے علاوہ ہیں یا بیس سے زائد تجنید والی مجالس کے زعماء۔تاریخ انصار اللہ جلد اوّل ، دوم اور سوم میں مجالس شوریٰ کے۱۹۹۹ء تک ہونے والے فیصلہ جات کی تفصیل آچکی ہے۔اب ۲۰۰۰ء سے ۲۰۰۳ء تک کی تجاویز اور فیصلہ جات کو سال وار یہاں درج کیا جاتا ہے۔۲۰۰۰ء تجویز نمبر ( قیادت عمومی تجویز از نظامت ضلع فیصل آباد: دستور اساسی کے قواعد میں نظامت ضلع و علاقہ میں نگران حلقہ جات کی نامزدگی / تقرری کا کہیں ذکر موجود نہیں۔اس لئے دستور اساسی کے قاعدہ نمبر ۱۷ میں درج ذیل اضافہ کی تجویز ہے۔(۱۸) نگران تحصیل / تعلقه (۱۹) نگران حلقه جات۔( قاعدہ نمبرے کے الفاظ نیچے دیئے گئے ہیں ) قاعدہ نمبرے اعلاقہ / ضلع : مجلس عاملہ علاقہ / ضلع مندرجہ ذیل عہدیداران پر مشتمل ہوگی۔ا۔ناظم ۲۔نائب ناظم ۳۔نائب ناظم صف دوم ۴۔نائب ناظم عمومی ۵ - نائب ناظم تعلیم ۶۔نائب ناظم تربیت ے۔نائب ناظم تربیت نومبائعین ۸- نائب ناظم ایثار ۹۔نائب ناظم اصلاح و ارشاد۱۰۔نائب ناظم ذہانت وصحت جسمانی ۱۱۔نائب ناظم مال ۱۲۔نائب ناظم وقف جدید ۱۳۔نائب ناظم تحریک جدید ۱۴۔نائب ناظم تجنید ۱۵۔نائب ناظم اشاعت ۱۶۔نائب ناظم تعلیم القرآن ۱۷۔آڈیٹر سفارش شوری : شوری نے کثرت رائے سے ایک سب کمیٹی مقرر کئے جانے کی سفارش کی جو اس بارہ میں غور کر کے اپنی رپورٹ صدر صاحب مجلس کی خدمت میں پیش کرے۔شوری نے اس کمیٹی کے مندرجہ ذیل ممبران تجویز کئے۔ا۔مکرم ناظم صاحب ضلع لاہور ۲۔مکرم ناظم صاحب ضلع بہاولنگر صدر کمیٹی