تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 179 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 179

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۵۹ معاونین خصوصی سے رابطہ: اس مشن کی تکمیل کے لئے تینوں عہد یداران نے بصورت وفد چند دوستوں سے تعاون حاصل کرنے کے لئے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔دوستوں نے اس نیک کام میں بھر پور حصہ لیا اور معاونین خصوصی میں شامل ہوئے اور مکرم چوہدری مشتاق احمد صاحب (المشتاق احمد اینڈ کمپنی) کراچی نے دل کھول کر حصہ لیا۔جزاہ اللہ۔اس کام میں ایک ہفتہ صرف ہوا۔راشن کی خرید اور ترسیل : معاونین خصوصی کے تعاون سے آنا ، چاول، چینی اور دالیں خریدی گئیں۔اس کے علاوہ محترم چوہدری مشاق احمد صاحب نے اپنی طرف سے یہ اشیاء کافی مقدار میں غرباء کے لئے دیں جس کو ایک بڑے ٹرک میں مورخہ ۳۰ / نومبر ۲۰۰۲ء کراچی سے رات گیارہ بجے مٹھی کے لئے روانہ کیا گیا۔گیسٹ ہاؤس میں لجنہ اماءاللہ کراچی کے تحت اشیاء خورونوش اور کپڑے جمع کئے گئے تھے، وہ بھی اسی ٹرک کے ذریعہ مٹھی بھجوائے گئے۔اس کے علاوہ محترم چوہدری مشتاق احمد صاحب نے حیدر آباد سے اٹن آئے ، چاول اور دالوں پر مشتمل ایک ٹرک علیحد مٹھی بھجوایا۔مٹھی ونگر پارکر میں راشن کی تقسیم کا انتظام : دوٹرکوں پر مشتمل ۲۳ شن راشن اور اشیائے خورونوش اور کپڑوں کی تقسیم کا انتظام مٹھی میں مکرم احسان اللہ چیمہ صاحب نائب ناظم وقف جدید نے اپنی ذاتی نگرانی میں کیا اور تمیں ہزار سات سو غریب گھرانوں میں یہ امداد پہنچائی گئی۔عید الفطر سے قبل یہ کام احسن رنگ میں مکمل ہوا۔مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ کراچی اور مکرم نائب امیر و ناظم علاقہ نے مجلس کے ساتھ ہر ممکن تعاون فرمایا۔وفد کی مٹھی روانگی اور واپسی: مذکورہ عہدیداران پر مشتمل وفد مجلس انصار اللہ ضلع کراچی کے زیر انتظام علیحدہ گاڑی میں مٹھی روانہ ہوا اور اس سارے امدادی کام کا جائزہ لیا جو خدا کے فضل سے تسلی بخش تھا۔دونوں ٹرکوں سے سارا سامان محفوظ گوداموں میں رکھوایا گیا۔کارکنان نے بہت محنت سے کام سرانجام دیا۔دوسرے روز وفد مٹھی سے کراچی کے لئے سہ پہر تین بجے روانہ ہوا اور رات نو بجے بخیر و خوبی کراچی پہنچا۔تعاون کرنے والے احباب: (۱) مکرم چوہدری مشتاق احمد صاحب (المشتاق اینڈ کمپنی کراچی ) کلفٹن (۲) مکرم حیدرالدین ٹیپو صاحب کلفٹن تحفہ از طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (۳) مکرم چوہدری محمود احمد صاحب ٹھیکیدار کلفٹن (۴) مکرم امین یاسین صاحب PECHS(۵) مکرم ڈاکٹر سید محسن احمد صاحب