تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 172 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 172

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۵۲ کمیٹی کی سفارشات پر مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا کہ سفارش نمبرا اور نمبر ۲ میں رسید بکس اور رجسٹر ریکارڈ آمد و بقایا پانچ سال کے محفوظ رکھے جائیں۔رسائل تقسیم کر دیئے جائیں۔کچھ جامعہ احمد یہ ربوہ کی لائبریری کو دیئے جائیں۔جو بوسیدہ ہو چکے ہیں تلف کر دیئے جائیں۔“ صدر محترم نے ۲۴ / جولائی کے اجلاس میں اس ضمن میں یہ ہدایت دی کہ ماہنامہ انصار اللہ کے پرانے خصوصی شمارے زعامت ہائے علیاء میں اور عام شمارے مقامی مجالس میں مرکزی وفود کے ذریعہ انصار میں تقسیم کروا دئیے جائیں۔صدر محترم کی قائدین کو ماہانہ رپورٹس پر ٹھوس تبصرہ کرنے کی ہدایت صدر محترم نے مرکزی قائدین کو ہدایت فرمائی کہ زعامت علیاء اور ناظمین اضلاع کی ماہوار رپورٹس پر تبصرے اولین ترجیح کے ساتھ چلے جانے چاہئیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ قائدین ہر ماہ کی دس سے بیس تاریخ تک عصر سے مغرب تک دفتر کھلنے کی سہولت سے فائدہ اُٹھا ئیں اور خود دفتر حاضر ہوکر اپنے شعبہ کے کوائف اور کارکردگی نوٹ کریں اور تبصرے اور خط و کتابت ساتھ ساتھ نمٹاتے رہیں۔آپ نے اس طرف بھی خصوصی توجہ دلائی کہ محنتی اور بر وقت کام کرنے والے عہدیدار ان کی مناسب حوصلہ افزائی ضروری ہے۔یہ ہدایت آپ نے ۲۴ جولائی ۲۰۰۲ء کے منعقدہ اجلاس میں دی۔دورہ کرنے والے عہد یداران کو صدر محترم کی ایک اہم نصیحت صدر محترم نے ۲۴ / جولائی ۲۰۰۲ء کے اجلاس میں دورہ کرنے والے احباب کو ہدایت فرمائی کہ اجلاس عام کا دورانیہ طویل نہ ہو۔چالیس پینتالیس منٹ کا اجلاس عام کافی ہے البتہ زعماء اور عہدیداران کے ساتھ الگ نشست کریں اور ان سے ذاتی تعارف اور ملاقات کے علاوہ رپورٹ فارم اس طرح پر کرنا سکھائیں کہ اس میں کوئی خانہ خالی نہ چھوڑا جائے تا مجالس کی طرف سے مطلوبہ کوائف معین صورت میں مرکز پہنچیں۔مجلس انصار اللہ کریم نگر فیصل آباد کا سالانہ تربیتی اجتماع مجلس کریم نگر فیصل آباد کا دوروزہ سالانہ تربیتی اجتماع مورخه ۱۳ ۱۴۹ اگست ۲۰۰۲ء کومنعقد ہوا۔بیت الحمد کے ہال کو مختلف بینرز سے سجایا گیا تھا جن پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاکیزہ کلمات واشعار درج تھے۔