تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 171 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 171

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم دیگر قراردادیں ۱۵۱ حضرت صاحبزادہ صاحب کی وفات پر مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ اور مجلس عاملہ انصار اللہ ضلع اوکاڑہ نے بھی قرار داد ہائے تعزیت منظور کیں۔مرکزی دفتر میں فائنگ (Filing) سسٹم پر نظر ثانی ۲۴ / مارچ ۲۰۰۲ء کے اجلاس عاملہ میں مکرم صدر صاحب نے مجالس اور اضلاع کی ماہانہ رپورٹس کی آمد، ریکارڈ اور فائلنگ کے بارہ میں ایک کمیٹی مقرر فرمائی جس کے ممبران قائد صاحب عمومی، قائد صاحب تعلیم ، قائد صاحب تربیت نو مبائعین اور قائد صاحب تجنید تجویز ہوئے۔صدر محترم نے ہدایت فرمائی کہ یہ کمیٹی تفصیلی جائزہ لے کر دفتر کے فائلنگ سسٹم کے بارہ میں تجاویز پیش کرے۔پھر ۱/۲۹اپریل کو صدر محترم نے اسی کمیٹی کے ذمہ سٹور کا جائزہ لینا اور کارکنان مرکزی دفاتر کا ورک لوڈ چیک کرنا بھی لگایا۔اس کمیٹی کی رپورٹ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ ۲۹ مئی ۲۰۰۲ء میں پیش ہوئی۔کمیٹی نے سٹور میں موجود اشیاء کے بارہ میں مندرجہ ذیل سفارشات پیش کیں۔ا۔چندہ کی پرانی رسید بکس گزشتہ تین سال کی محفوظ رکھی جائیں اور باقی جوموجود ہیں، وہ سب تلف کر دی جائیں۔۲۔رجسٹر ریکارڈ آمد و بقایا مجلس، شعبہ مال بھی تین سال کا ریکارڈ رکھا جائے۔باقی تلف کر دیا جائے۔رسالہ انصار اللہ ماہنامہ اخاص نمبر ز تقسیم کر دئیے جائیں۔باقی رسالے تلف کر دئیے جائیں۔۴۔لوہے کے ڈرم، پرانے پائپ ، دروازے، سائیکلوٹائل مشین اور موبل آئل کے خالی ڈبے سب نیلام کر دیئے جائیں۔۵۔الفضل کے مجلد فائل دفتر الفضل کو بھجوادیے جائیں۔- دوعد دلکڑی کے بورڈ رکھ لئے جائیں۔ے۔باقی تمام پرانے کاغذات جن میں پرچے ، رپورٹس، اور کارڈ وغیرہ ہیں سب تلف کر دیئے جائیں۔حسب ہدایت صدر محترم ریکارڈ کے علاوہ کمیٹی نے دفتر کے کارکنان کا ورک لوڈ بھی دیکھا اور ہر کارکن کے مفوضہ اُمور کا جائزہ لیا۔کمیٹی کے نزدیک اس وقت جو کام کا رکنوں کے سپرد ہے وہ ٹھیک ہے البتہ شعبہ اصلاح وارشاد کے کارکن مکرم منور احمد صاحب پر کام کا بوجھ کم ہے لہذا شعبہ اصلاح وارشاد کی ڈاک کی ترسیل بھی ان کے سپرد کر دی جائے۔