تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 146
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم منتظم رابطه : مكرم عطاء الرحمن محمود صاحب منتظم رجسٹریشن و اشاعت: مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب، منتظم رہائش و طعام : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، ایڈیشنل منتظم رہائش و طعام : مکرم عبد الحلیم سحر صاحب، منتظم طبی امداد مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب، منتظم ہال و سیج مکرم قمر احمد کوثر صاحب، منتظم نظم و ضبط مکرم خالد وحید صاحب منتظم انعامات : مکرم مبارک احمد طاہر صاحب بنتظم دفتر : مکرم منظور احمد صاحب سیکرٹری سپورٹس ریلی: مکرم شیم پرویز صاحب، انچارج بیڈ منٹن : مکرم سید مبشر محمود صاحب، انچارج ٹیبل ٹینس : مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب، انچارج والی بال : مکرم خالد محمود سدھو صاحب۔ٹیکنیکل و اپیل کمیٹی: صدر مکرم شیم پرویز صاحب ہمبران : مکرم چودھری محمد حسین واہلہ صاحب، مکرم راجہ سعید احمد صاحب، مکرم شیخ کریم الدین صاحب، مکرم ڈاکٹر طارق حبیب صاحب، مکرم ڈاکٹر ناصر احمد جاوید صاحب، مکرم پیرافتخار الدین صاحب، مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب۔مختصر کوائف : ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے مقابلہ جات ایوان محمود ہال میں منعقد ہوئے جب کہ والی بال کے لئے گراؤنڈ عقب خلافت لائبریری مخصوص کی گئی تھی۔بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس میں صف اول اور صف دوم کے علیحدہ علیحدہ مقابلہ جات ہوئے جب کہ والی بال کے لئے ایک ہی معیار تھا۔میچز کے حُسنِ انتظام اور مسائل کے بر وقت حل کے لئے مندرجہ بالا انتظامیہ اور ٹیکنیکل و اپیل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس نے بڑی محنت اور توجہ کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ کروایا اور شکایات کا ازالہ کیا۔ٹورنامنٹ کے موقع پر کھلاڑیوں کی رہائش و طعام کا انتظام گیسٹ ہاؤس انصار اللہ میں کیا گیا تھا۔رات گئے تک میچز جاری رہتے۔کھلاڑیوں کی تعداد چونکہ بہت زیادہ تھی اس لئے میچز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔اختتامی تقریب: مورخه ۹ / مارچ ۲۰۰۲ ء بروز ہفتہ ایوان محمود ہال میں ریلی کی اختتامی تقریب ہوئی۔اس کے مہمانِ خصوصی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی تھے۔اختتامی تقریب کے موقع پر ٹیبل ٹینس ڈبل صف دوم کا فائنل میچ کھیلا گیا جو کہ ربوہ اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان ہوا جسے ربوہ کی ٹیم نے جیت لیا۔اس کے بعد بیڈ منٹن صف دوم سنگل کا فائنل مکرم ڈاکٹر ملک طارق حبیب صاحب اور مکرم قمر اللہ شاہین صاحب حافظ آباد کے درمیان کھیلا گیا جو مکرم ملک طارق حبیب صاحب نے جیت لیا۔اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔عہد اور نظم کے بعد منتظم اعلیٰ سپورٹس ریلی نے رپورٹ پیش کی کہ الحمد للہ امسال یہ ریلی بہت کامیاب رہی اور گذشتہ سال تیرہ اضلاع کے چھیاسی انصار بھائیوں نے شرکت کی تھی جب کہ امسال الحمد للہ ثم الحمد للہ اکیس اضلاع کے ایک سو چورانوے انصار اس