تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 144
۱۲۸ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ورزشی مقابلہ جات: اجتماع کو دلچسپ بنانے کے لئے انصار کے ورزشی مقابلہ جات ہوئے انفرادی مقابلہ جات میں سوگز دوڑ ، لمبی چھلانگ، سادہ چھلانگ، کلائی پکڑنا ، سائیکل دوڑ کے مقابلے ہوئے۔اسی طرح اجتماعی مقابلہ جات میں والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔نو مبائعین کے درمیان بھی رسہ کشی کا ایک دلچسپ مقابلہ ہوا۔نو مبائعین نے اجتماع کے پروگراموں کو بہت پسند کیا۔اس اجتماع میں سینتیس میں سے بنتیں مجالس نے نمائندگی کی اور دوسوستر انصار، پچاس خدام، ایک سو میں طفال، پچاس نو مبائعین اور دو دیگر احباب شامل ہوئے اس طرح کل حاضری چار سو بائیس تھی۔جو گذشتہ سالوں سے بہتر تھی۔تربیتی و علمی پروگرام: اجتماع کے دوسرے روز کا آغاز نماز تہجد سے ہوا جس میں انصار کے علاوہ مقامی جماعت کے خدام واطفال نے بھی شرکت کی۔نماز فجر کے بعد احباب نے قرآن کریم کی تلاوت کی۔مرکزی نمائندہ نے قرآن کریم کا درس دیا۔اسی طرح مربی صاحبان نے درس حدیث اور درس ملفوظات سے انصار کو ضروری نصائح کیں۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دیئے۔اختتامی اجلاس: مؤرخہ ۸/ مارچ بعد نماز جمعه اختتامی اجلاس کی صدارت مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صاحب صدیقی امیر ضلع میر پور خاص نے کی۔تلاوت قرآن کریم ، عہد نظم کے بعد مکرم چوہدری ناصر احمد صاحب واہلہ ناظم ضلع میر پور خاص نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔اس کے بعد مکرم امیر صاحب ضلع نے علمی و ورزشی مقابلہ جات میں اوّل، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے انصار میں انعامات تقسیم کئے اور اپنے خطاب میں انتظامیہ کو اجتماع کی کامیابی پر مبارکباد دی نیز انصار کو نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی اور اپنے گھروں میں اپنے بچوں کو بھی نمازی بنانے کی تلقین کی۔نیز دعوت الی اللہ کی خصوصی طور پر تاکید کی۔دعا کے ساتھ چار بجے بوقت عصر بخیر و خوبی یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔کے مجلس انصار اللہ پاکستان کی چوتھی سالانہ سپورٹس ریلی انصار اللہ پاکستان کے تحت چوتھی آل پاکستان سالانہ سپورٹس ریلی کا کامیاب انعقاد مؤرخہ ۷ تا ۹ مارچ ۲۰۰۲ ء کو ہوا۔۱۹۹۹ء میں صرف بیڈ منٹن سے شروع ہونے والی اس ریلی میں اس سال بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلہ جات ہوئے۔