تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 79 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 79

و۷ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۷ رمئی ۲۰۰۱ ء کو باسکٹ بال کا میچ ہوا جس میں رحمت بلاک کی ٹیم کامیاب رہی۔۲۸ رمئی جامعہ احمدیہ کی گراؤنڈ میں فٹ بال کا میچ ہوا۔۳/ جون کو شام چھ بجے کبڈی گراؤنڈ دار الرحمت غربی میں کبڈی کا میچ ہوا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔صدر محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے ان مقابلہ جات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار فرمایا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔اختتامی تقریب : مورخہ ۵/ جون کو کرکٹ کے فائنل کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔تلاوتِ قرآن کریم کے بعد مقابلہ جات کی رپورٹ پیش کی گئی۔مہمانِ خصوصی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم فرمائے۔مکرم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ نے مہمان خصوصی ، صدر صاحب انصار اللہ، صدر صاحب مجلس صحت، کھلاڑیوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے دعا کروائی۔ایم ٹی اے نے کبڈی وکرکٹ کے مقابلہ جات اور اختتامی تقریب کی ریکارڈنگ کی۔کھیلوں کے انعقاد کے سلسلہ میں مکرم نصیر احمد چوہدری صاحب، مکرم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب اور مکرم سید خلیل احمد شاہ صاحب کا تعاون رہا۔رحلت حضرت مولانا شیخ مبارک احمد صاحب جماعت کے نامور بزرگ ، مربی سلسلہ، فدائی اور قدیمی خادم دین، مترجم قرآن کریم اور مناظر مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب ۹ رمئی ۲۰۰۱ء صبح تقریباً ایک بجے امریکہ کے شہر واشنگٹن میں رحلت فرما گئے۔آپ کو ستر سال تک انتہائی شاندار خدمات سلسلہ کی غیر معمولی توفیق ملی مجلس عاملہ انصار الله مرکز یہ میں حضرت شیخ صاحب ۱۹۶۴ء میں شامل ہوئے اور ۱۹۶۷ء تک قائد اصلاح وارشاد کے فرائض سرانجام دیئے۔۱۹۶۸ء سے ۱۹۷۵ء تک قائد تربیت اور پھر ۱۹۷۶ء سے ۱۹۷۸ء تک قائد اصلاح وارشادر ہے۔۱۹۷۹ء میں آپ نائب صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ مقرر کئے گئے اور انگلستان روانگی (اپریل ۱۹۷۹ء ) تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔بعد ازاں ۱۹۸۰ء سے ۱۹۸۹ء تک بطور رکن خصوصی خدمت کی سعادت ملی۔علاوہ ازیں انگلستان میں بطور نائب صدر ملک، برطانیہ میں مجلس انصاراللہ کو منظم کرنے میں آپ نے کلیدی کردار ادا کیا۔