تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 78
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ZA مکرم چوہدری عبدالرحمن سیفی صاحب ناظم ضلع نے شعبہ ایثار کے بارے میں ہدایات دیں کہ میڈیکل کیمپ لگائے جائیں۔شہری مجالس ایلو پیتھی یا ہومیو پیتھی کیمپ لگائیں۔انہوں نے تحریک جدید، وقف جدید اور شعبہ عمومی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب صدر اجلاس نے شعبہ تربیت، تربیت نو مبائعین اور شعبہ تعلیم کے بارے میں ہدایات دیں اور بتایا کہ یہ کام ایسے ہیں جو ہر ایک نفس کی اصلاح کے لئے ہر وقت جاری رہتے ہیں۔نماز کا سیکھنا، با تر جمہ جاننا، نماز کی با قاعدہ ادا ئیگی اور تلاوت قرآن کریم صحت تلفظ اور ترجمہ کے ساتھ ہونی چاہئیے۔آپ نے کہا کہ کام کرنے کے لئے وقت کی قربانی کرنا پڑے گی اور جماعتی کاموں کے لئے دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا عہد نبھانا ہوگا۔اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں۔ایم ٹی اے سے استفادہ کریں تو آپ کی تربیت کا سامان خود بخود ہو جائے گا۔نو مبائعین کے ساتھ رابطہ بڑھائیں۔انہیں جماعت کا حصہ بنائیں۔ہر کام میں شریک کریں۔بجٹ اور تجدید میں شامل کریں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں۔شعبہ تعلیم کے ضمن میں تاکید کی کہ سہ ماہی امتحانات میں ضرور شامل ہوں۔اس طرح مطالعہ کا شوق بھی بڑھے گا اور مجالس کی نمائندگی بھی ہو گی۔صف دوم کے بارہ میں بتایا کہ سائیکل سواری کو رواج دیں۔سائیکل سفر کر کے رپورٹ بھجوائیں۔تمام کام لائحہ عمل کے مطابق کرنے کی کوشش کریں اور رپورٹ مرکز بھجوائیں۔یہ پروگرام دعا کے ساتھ ساڑھے بارہ بجے اختتام کو پہنچا۔طعام اور نماز جمعہ کے بعد احباب رخصت ہوئے۔حاضری اراکین عاملہ ضلع : تئیس ، دیہی مجالس چھتیں اور شہری مجالس چھ رہی۔مجلس مقامی ربوہ کی سالانہ کھیلیں مجلس مقامی ربوہ کی سالانہ کھیلوں کا آغاز مورخہ ۲۸ / اپریل کو ہوا مکرم میجر شاہد احمد سعدی صاحب صدر عمومی ربوه و صدر مجلس صحت (مہمانِ خصوصی ) نے افتتاحی خطاب کیا اور کھیلوں کے انعقاد پر مجلس کو مبارکباددی۔ان مقابلہ جات کے لئے فٹ بال، کبڈی اور باسکٹ بال کی دو دو ٹیمیں اور کرکٹ کی چار ٹیمیں تیار کی گئی تھیں۔مقابلہ جات: مورخہ ۲۱ مئی کو کرکٹ کے لیگ میچز شروع ہوئے جو ۲۷ رمئی تک جاری رہے۔کرکٹ کے مقابلوں میں صدر بلاک ، رحمت بلاک، علوم بلاک اور نصر ویمن بلاک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔صدر بلاک اور رحمت بلاک کا فائنل مقابلہ ۵/ جون کو شام چھ بجے دفاتر صدر انجمن احمدیہ کی گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو رحمت بلاک کی ٹیم نے جیت لیا۔