تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 931
۹۳۱ انور نے بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم عبادات و دعوت الی اللہ خطاب فرمایا۔حاضرین کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی۔ضلع بھر کی تقریباً تمام مجالس کی نمائندگی ہوئی۔آخر میں صدر محترم نے عہد دہرایا اور دعا اور تقسیم انعامات کے بعد اجلاس کی کارروائی ختم ہوئی۔﴿۴۰﴾ مجلس مقامی ربوہ کا سالانہ اجتماع مجلس مقامی کا سالانہ اجتماع مورخہ ۲۸ نومبر ۱۹۹۸ء کو بیت الناصر دارالرحمت غربی ربوہ میں منعقد ہوا۔اس سے قبل ربوہ میں بلاک وائز اجتماعات منعقد کروائے گئے تھے۔۲۸ نومبر کے روز علی اصبح ربوہ کے تمام حلقوں سے انصار جوق در جوق بیت الناصر میں پہنچنا شروع ہو گئے۔افتتاحی اجلاس کی کارروائی بوقت ساڑھے آٹھ بجے صبح مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب صادق ناظم ارشاد وقف جدید کی صدارت میں شروع ہوئی۔تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ ربوہ نے عہد دہر وایا۔مکرم غلام سرور صاحب طاہر نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا شیریں کلام سنایا۔بعدۂ صدر اجلاس نے افتتاحی خطاب میں سورۃ آل عمران کی ایک آیت کی تفسیر کرتے ہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ تمام انصار کو اصلاح کی طرف توجہ دینی چاہئیے۔آخر میں آپ نے تمام انصار سے یہ عہد لیا کہ وہ حکمت کے ساتھ نیکی کا حکم دیں گے اور ناپسندیدہ باتوں پر علیحدگی میں سمجھانے کی کوشش کریں گے۔اس خطاب کے بعد دعا ہوئی اور اجتماع کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔سب سے پہلے مکرم نصر اللہ خان صاحب ناصرایم۔اے نے ایفائے عہد کے موضوع پر پندرہ منٹ کے لئے درس قرآن کریم دیا۔آپ نے بڑے پر اثر انداز میں آیات قرآنی کی تفسیر بیان کرتے ہوئے ایفائے عہد کی تعلیم اور شاندار دینی روایات کی طرف انصار کو توجہ دلائی۔بعدہ مکرم عزیز الرحمن صاحب خالد نے نماز با جماعت کے موضوع پر درس حدیث دیا۔آخر میں مکرم مرزا محمد افضل صاحب نے باہمی اخوت و محبت کے موضوع پر سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات سنائے۔بعد مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد اشاعت نے تلقین عمل کے موضوع پر تقریر کی اور دلچسپ انداز میں قبولیت دعا سے متعلق واقعات بیان کر کے احباب کو دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے ” دعوت الی اللہ اور انصار اللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔آپ نے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف پر حکمت انداز میں توجہ دلائی۔اس اجلاس کی آخری تقریر مکرم عبد السلام صاحب طاہر استاذ الجامعہ نے مصائب میں الہی جماعتوں کا کردار“ کے موضوع پر کی اور قرآن کریم کی روشنی میں واقعات انبیاء کے حوالے سے مصائب و مشکلات میں ثابت قدمی دکھانے اور جماعت احمدیہ کے روشن مستقبل سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں بیان کر کے احباب کو ایسے حالات میں صبر و استقلال اور دعاؤں سے اپنی راتوں کو زندہ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔