تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 69 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 69

۶۹ (۴) اکثر مقامات پر وفد کی وعظ و نصیحت اور خصوصاً سیدنا حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات سامعین کے دلوں میں اُتر گئے اور تین سعید افراد نے جماعت میں شمولیت اختیار کی۔(۵) اس دورہ میں نماز کے بعد مختلف مقامات پر دو ہزار سے زائد افراد کو قرآن وحدیث کی تعلیمات پہنچائی گئیں۔(۳۱) دورہ جات شعبہ اصلاح وارشاد ماہ اپریل ۱۹۸۳ء میں قیادت اصلاح وارشاد کے تحت شیخوپورہ اور مرید کے کا دورہ کیا گیا جس میں نائب صدر مرکز یہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب اور مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد شامل ہوئے جبکہ باقی سات سنٹرز میں صرف نائب صدر صاحب نے دورہ کیا۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے لاہور، گوجرانوالہ، مرید کے، نارنگ منڈی ، کلسیاں ، سانگلہ ہل ، چک چھور، پھا ہے والی ، واربرٹن ، نکانہ صاحب اور فیصل آباد کا دورہ کر کے جملہ مرکزی شعبہ جات کا جائزہ لیا اور مرید کے، نارنگ ، کلسیاں ، چک چہور اور پھا ہے والی میں سلائیڈ زلیکچر بھی دیئے۔اسی طرح گوجرانوالہ میں ایک خصوصی اجلاس برائے پروگرام داعی الی اللہ ہوا جس میں مکرم نائب صدر صاحب، قائد صاحب تربیت اور مکرم عبد الحمید شر ما صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد نے خطاب کیا۔ماہ اپریل ۱۹۸۳ء میں ہی گوجرانوالہ، گجرات، شیخو پورہ، لا ہور اور فیصل آباد میں پانچ اجتماعات منعقد ہوئے۔جن میں علمائے سلسلہ اور قائدین نے شرکت کی۔ماہ مئی ۱۹۸۳ء میں مکرم میجر عبدالحمید شر ما صاحب نے ضلع حیدر آباد کا تفصیلی دورہ کر کے کیسٹ پروگرام کو رائج کرنے میں مدد دی۔ماه جون ۱۹۸۳ء میں مندرجہ ذیل مقامات پر جائزہ اجلاسات اور مجالس مذاکرہ منعقد کی گئیں جن میں مرکز سے علماء کرام نے شمولیت کی۔جون: لیہ جائزہ اجلاس و مجلس مذاکره مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف ۹ جون : ڈیرہ غازیخان جائزہ اجلاس و مجلس مذاکرہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، ۱۰ جون : لاہور مجلس مذاکرہ اجون: سیالکوٹ مجلس مذاکرہ مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب کیسٹ پروگرام کو تیز کرنے کے لئے ۱۰ جون ۱۹۸۳ء کو مرکز میں امراء ضلع ، ناظمین اضلاع، قائد بین خدام الاحمدیہ اور نمائندگان لجنہ کا ضروری اجلاس ہوا جس میں ضروری ہدایات دی گئیں۔ماہ جون ۱۹۸۳ء میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے لیہ، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان میں جا کر ہدایات دیں۔