تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 920
۹۲۰ مکرم شبیر احمد صاحب ثاقب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا۔کل حاضری پہنتیں۔نمائندگی مجالس۔سالانہ اجتماع نارووال ۶ اکتوبر ۱۹۹۶ء کو تلاوت اور نظم کے بعد مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے انصار کو تربیتی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔بعدہ عہد یداران کا اجلاس ہوا۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے خطبہ جمعہ میں قیام نماز اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری دوسوتر اسی نمائندگی مجالس۔سالانہ اجتماع ضلع اسلام آباد ۳۹ ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۶ء کو بعد نماز مغرب افتتاحی اجلاس میں مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔اگلے روز نماز تہجد و فجر کے بعد قرآن مجید، حدیث اور ملفوظات کے درس ہوئے۔ناشتہ کے بعد ورزشی اور پھر علمی مقابلہ جات میں انصار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ہوا۔اجلاس دوم میں مکرم سمیع اللہ صاحب زاہد نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں کے موضوع پر تقریر کی۔بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔مکرم مولوی سمیع اللہ صاحب زاہد اور مکرم مولوی تنویر احمد صاحب نے سوالات کے جواب دیئے۔اختتامی اجلاس نماز جمعہ سے قبل تلاوت و نظم کے ساتھ زیر صدارت محترم چوہدری حمید اللہ صاحب ا۔تقسیم انعامات کے بعد صدر محترم نے انصار بھائیوں کو اندرونِ جماعت تربیتی امور اور بیرونی جماعت دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اسی طرح صحبت صالحین کے سلسلہ میں ایم ٹی اے اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے استفادہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری: انصار دوسوستر ، خدام ایک سو دس، لجنات تریسٹھ ، نو مبائعین نہیں ، کل چار سوستر، نمائندگی کے مجالس تھی۔نماز جمعہ کے بعد عہد یدار ان کے اجلاس میں صدر محترم نے مجالس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔سالانہ اجتماع دار النور فیصل آباد اکتوبر ۱۹۹۶ء کو بعد نماز مغرب وعشاء افتتاحی اجلاس زیر صدارت مکرم شیخ مظفر احمد صاحب نائب امیر شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے۔حاضری بیاسی تھی۔نماز تہجد و فجر با جماعت ادا کی گئی جس کے بعد قرآن مجید ، حدیث اور ملفوظات کے درس ہوئے۔بعدہ ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔اجلاس عہدیداران میں شعبہ جات کے کام کا جائزہ لے کر مزید را ہنمائی کی گئی۔اختتامی اجلاس تلاوت و نظم کے ساتھ مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں شروع ہوا۔مقامی مربی صاحب کی تقریر کے بعد مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے سیرت النبی پر تقریر کی۔تقسیم انعامات کے بعد مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت اللہ کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مولوی مبشر احمد صاحب کاہلوں