تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 919
۹۱۹ صالح بندوں کی صحبت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے تلقین کی کہ خلیفہ وقت کی مجالس میں خود بھی بیٹھیں اور اپنے بچوں کو بھی بٹھا ئیں۔تربیت اور دعوت الی اللہ کے لئے ایم ٹی اے پر حضور کی مجالس سے استفادہ کریں۔حضرت مسیح موعود کی کتب اور ملفوظات کا مطالعہ کریں۔محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے خطبہ جمعہ میں تلاوت قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائی۔اس سلسلہ میں احادیث اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔حاضری انصار چھیاسی ، خدام ستاسٹھ ، اطفال ارتمیں، مہمان آٹھ نو مبائعین سنترہ رہی۔سالانہ اجتماع میر پور خاص یہ اجتماع بمقام نصرت آباد منعقد ہوا۔۳ اکتوبر ۱۹۹۶ء کو بعد نماز مغرب و عشاء مکرم نعیم احمد خان صاحب کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد آپ نے مجلس انصاراللہ کے قیام کی غرض کے سلسلہ میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ، بانی انصار اللہ کے ارشادات پڑھ کر سنائے اور ان میں بیان شدہ ہدایات پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔کھانے کے وقفہ کے بعد ساڑھے آٹھ بجے دوسرا اجلاس شروع ہوا۔تلاوت نظم کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔مربیان کرام اور مکرم عبد الخالق صاحب سولنگی نے سوالات کے جواب دیئے۔مکرم نعیم احمد خان صاحب نے جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔اگلے دن با جماعت نماز تہجد و فجر کے بعد قرآن مجید، حدیث اور ملفوظات کا درس ہوا۔سیر اور ناشتہ کے وقفہ کے بعد ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔ساڑھے نو بجے صبح مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد تقریری مقابلہ ہوا۔اس مقابلہ میں نو مبائعین کی شرکت نے بے حد مسرت پیدا کر دی۔اس کے بعد تین مربیان نے تقاریر کیں۔آخر میں مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں دعوت الی اللہ میں تمام احباب کو شامل ہونے کی تلقین کی۔تقسیم انعامات کے بعد اجتماع دعا کے ساتھ بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔مکرم لئیق احمد صاحب عابد نے سیرت النبی اور مالی قربانی کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا۔کل حاضری دوسو انہتر۔سالانہ اجتماع میانوالی ۶ اکتوبر ۱۹۹۶ ء کو نماز تہجد اور نماز فجر با جماعت ادا کی گئی۔اس کے بعد قرآن کریم اور درس حدیث ہوا۔درس کے بعد انفرادی طور پر تلاوت قرآن مجید ہوئی۔صبح آٹھ بجے افتتاحی اجلاس میں تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مقامی مربی صاحب نے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر تقریر کی۔مکرم منیر احمد صاحب عابد نے بعض تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔