تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 873 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 873

۸۷۳ سالانہ اجتماع میر پور آزاد کشمیر ۲۶ ستمبر ۱۹۹۱ء کو اجتماع میں تین اجلاس ہوئے۔مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے ہر سہ اجلاسات میں تربیتی تقاریر کیں۔خطبہ جمعہ بھی دیا۔علمی مقابلہ جات کرائے۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے عمومی جائزہ لیا اور تقریر میں جلسہ سالانہ انگلستان ۱۹۹۱ء کے حالات سنائے نیز حضور کی تقریر بر موقع جلسہ جرمنی سنائی۔مکرم صوفی صاحب کی تقاریر اور خطبہ جمعہ بذریعہ لاؤڈ سپیکر ناصرات ولجنات نے بھی سماعت کیا۔اجلاس اوّل میں حاضری ایک سو سولہ جبکہ تہجد میں حاضری چھیاسٹھ رہی۔سالانہ اجتماع اٹک ۱۰ اکتو بر ۱۹۹۱ ء کو اٹک میں سالانہ اجتماع ہوا۔مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے موجودہ حالات کے پیش نظر جماعتی ترقی کے ایمان افروز حالات بتائے۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے تربیتی امور پر تقریر کی۔مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے خطبہ جمعہ میں موجودہ دور ابتلاء میں جماعت کو جو عالمگیر ترقیات نصیب ہوئیں، کے حوالے سے احباب کو ذمہ واریوں سے آگاہ کیا اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری اکسٹھ تھی۔سالانہ اجتماع فیصل آباد ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۱ ء کو صدر محترم کی صدارت میں مکرم محمد اسلم صابر صاحب نے تربیت اولاد پر تقریر کی۔بعد میں صدر محترم نے قرآن مجید کی تلاوت اور ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سوستر تھی۔سالانہ اجتماع خوشاب ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۱ء کو پہلے روز مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے احباب جماعت کی تربیتی و تبلیغی ذمہ داریوں کے بارے میں تقریر فرمائی اور سوالات کے جواب دیئے۔دوسرے روز مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے نماز فجر کے بعد درس قرآن مجید دیا۔بعد ازاں آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک حضور کی جلسہ سالانہ کی ویڈیو دکھائی گئی۔کل حاضری مرد حضرات دو سو جس میں سینتیس غیر از جماعت تھے۔مستورات کی حاضری دوسوا کیا سی تھی جن میں ہیں غیر از جماعت تھیں۔سالانہ اجتماع ضلع اوکاڑہ حویلی وساوے والا میں اجتماع ۳۱ اکتوبر ۱۹۹۱ء کو بعد نماز مغرب و عشاء مکرم امیر صاحب ضلع اوکاڑہ کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد امیر صاحب نے افتتاحی خطاب فرمایا۔بعدۂ مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے اکناف عالم میں تبلیغ و اشاعت دین کے ایمان افروز مناظر پر مشتمل سلائیڈز دکھلائیں۔اس اجلاس میں حاضری تین سو سے زائد تھی۔