تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 872 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 872

۸۷۲ کے مطابق حضرت مسیح موعود کی کتب پڑھنے کے لیے دی جانی چاہیں۔جلسہ سیرت النبی کی بھی توجہ دلائی۔محترم صدر صاحب نے ہدایت کی کہ حضور کے منشاء کے مطابق صحت تلاوت قرآن کریم کا انتظام کیا جائے۔ٹی وی سے استفادہ کے لیے طے ہوا کہ کچھ گھر چن لئے جائیں جو قرآن کریم صحیح تلفظ کے ساتھ سکھانے کے انتظام سے فائدہ اٹھائیں اور پھر جائزہ لیا جائے کہ کس قدر فائدہ ہوا۔کتب سلسلہ کی فروخت کے سلسلہ میں صدر صاحب محترم نے ہدایات فرمائی کہ جو کتب مل رہی ہیں ، انہیں گھروں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے اور کچھ انصار گھروں میں جماعتی کتب پہنچانے کا اہتمام کریں اور جائزہ لیں کہ ان سے فائدہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ نہیں۔آخر میں حضور کے خطبات کی کیسٹ کا جائزہ لیا گیا کہ ان کے مہیا ہونے ، گھروں تک پہنچنے اور سنے کی کیا پوزیشن ہے۔آپ نے تمام گھروں میں کیسٹ سنانے کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔سالانہ اجتماع رحیم یارخان ۲۶ ستمبر ۱۹۹۱ء کو اجلاس زیر صدارت مکرم عبدالمجید امجد صاحب امیر جماعت رحیم یار خاں شروع ہوا۔مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد نے اجتماعات اور جلسہ سالانہ کے اغراض و مقاصد بیان کر کے ان سے فائدہ اٹھانے کی موثر تلقین کی۔حاضری اثر تھیں تھی۔بعد نماز مغرب مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے کشتی نوح کا درس دیا۔آٹھ بجے رات مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔حاضری ساٹھ تھی تین غیر از جماعت بھی تھے۔نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد سورۃ فتح کی آخری آیت کا درس دیا گیا۔حاضری تھیں تھی۔۲۷ ستمبر کو نو بجے صبح مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا۔مکرم رشید احمد صاحب ناظم ضلع نے حضرت مسیح موعود کے چندار شادات پڑھ کر سنائے۔مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد اور مکرم مبارک احمد صاحب طاہر مربی سلسلہ نے آنحضرت کی سیرت و اخلاق پر روشنی ڈالی۔مکرم طارق مجید ظفر صاحب نے خلافت سے وابستگی کے عنوان پر خطاب کیا۔متعدد بچوں نے بھی تقاریر کیں۔بارہ بجے دوپہر زعماء انصار اللہ کا اجلاس مکرم ناظم صاحب ضلع کی صدارت میں ہوا جس میں مرکزی جائزہ زعماء کے سامنے پیش کر کے ضروری ہدایات دی گئیں۔دعوت الی اللہ اور رپورٹوں کی ترسیل نیز مالی بجٹ پورا کرنے کے سلسلہ میں خصوصی توجہ دلائی۔اس اجلاس میں پچھپیں میں سے تئیس زعماء مجالس شریک ہوئے۔جلسہ سیرت النبی سے پہلے حضور انور کی تقاریر سالانہ انگلستان کی ویڈیو کیسٹ سنائی گئی۔مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے خطبہ جمعہ میں حضرت مسیح موعود اور خلفاء کے تربیتی ارشادات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ، ان پر عمل کرنے اور تحریک دعوت الی اللہ میں بھر پور حصہ لینے کی تلقین کی۔کل حاضری ایک سو دس تھی۔پانچ غیر از جماعت دوست بھی شریک ہوئے۔