تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 860 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 860

۸۶۰ سالانہ اجتماع ضلع بہاولپور مورخه ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو مکرم بریگیڈیئر عبد الرحمن صاحب کی صدارت میں کارروائی شروع ہوئی۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مرکزی نمائندہ مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے خطاب فرمایا۔اجتماع کے آخر پر مکرم صوفی صاحب نے انعامات تقسیم کئے اور اختتامی دعا کرائی۔اس اجتماع میں خدام واطفال کے علمی مقابلہ جات بھی ہوئے۔انصار کا صرف تلاوت کا مقابلہ ہوا۔زعماء مجالس کی میٹنگ میں ماہانہ رپورٹس، وصولی چندہ اور مرکزی امتحانات کی طرف توجہ دلائی گئی۔نیز کیسٹ سنانے کے بارہ میں تاکید کی گئی۔ضلع کی سولہ مجالس میں سے بارہ کے نمائندے شریک ہوئے۔مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے برکات خلافت کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا۔مجموعی حاضری تین سو پچاس تھی۔سالانہ اجتماع ضلع ملتان مورخه ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو نماز مغرب و عشاء کے بعد اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی۔نظم کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے ذکر الہی پر تقریر کرتے ہوئے نماز کی شرائط کے ساتھ ادا ئیگی، قرآن کریم کی تلاوت اور اجتماعی طور پر ذکر الہی کی مجالس کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ذکر الہی کی مجالس کا خاص تعلق ہے۔اس کے بعد مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔اجلاس کے اختتام سے پہلے صدر محترم نے دعوت الی اللہ کی طرف مزید توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ جو کچھ کہا گیا ہے، اسے عملی طور پر جاری کریں۔دعوت الی اللہ کی مجالس منعقد کریں تا کہ شوق پیدا ہو۔مجالس سوال و جواب ، مذاکرے اور زیارت مرکز کے پروگرام بنا ئیں۔آپ نے اشاعت الفضل اور کیسٹ کا جائزہ لے کر اس طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سو چالیس تھی۔اجلاس عام کے بعد عہد یداران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر محترم نے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں مذاکرے کے لئے ۲ نومبر کی تاریخ مقرر کی۔نیز مکرم زعیم صاحب اعلیٰ کو ہدایت فرمائی کہ وہ تلاوت قرآن کریم، نماز با ترجمه ، قیام نماز ، درس کتب حضرت مسیح موعود کا پروگرام ہر حلقہ میں باری باری جاری کریں۔اسی طرح خطبات کی کیسٹ کو بھی اس پروگرام میں شامل کر لیا جائے۔آپ نے شعبہ مال ، عمومی ، اصلاح وارشاد، تعلیم اور تحریک جدید کے وعدہ جات اور وصولی کا جائزہ لیا نیز واقفین نو کے بارہ میں جائزہ لیا اور تفصیلی ہدایات دیں۔اگلے روز نماز فجر کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے درس قرآن کریم میں باہمی اخوت کے متعلق حضرت مسیح موعود کے ارشادات پڑھ کر سنائے۔وفد ساڑھے دس بجے چک L-6/11 پہنچا۔سالانہ اجتماع ضلع ساہیوال ضلع ساہیوال کا سالانہ اجتماع چک L-6/11 میں ۱۲ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو منعقد ہوا۔وفد کے پہنچنے