تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 745
۷۴۵ -۵- صدر محترم کی طرف سے ۱۹۹۵ء میں سو فیصد وصولی کرنے والی مجالس کی فہرست حضورا نور کی خدمت میں دعا کی غرض سے بھجوائی گئی جس کے جواب میں حضور انور نے تحریر فرمایا : " آپ کی طرف سے مجلس انصار اللہ پاکستان کے سالانہ بجٹ کی سو فیصد وصولی کرنے والے جماعتوں کی لسٹ موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کی مساعی میں برکت ڈالے اور خدمت دین کی مزید توفیق عطا فرمائے۔‘“ (لندن ۳۱ جنوری ۱۹۹۶ء)