تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 679 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 679

۶۷۹ مجلس شوریٰ انصار الله مجلس شوریٰ انصار اللہ کے بنیادی تصور و تعلیم ، اہمیت ، مقام و مرتبہ ، فرائض، ایجنڈا کی تیاری، نمائندگی اور فیصلہ کے طریق کے بارہ میں تفصیلی نوٹ تاریخ انصار اللہ جلد اول ( صفحہ ۱۵۴ اور صفحہ ۱۵۵) میں آچکا ہے۔مجلس شوریٰ میں تمام فیصلہ جات عموماً کثرت رائے سے کئے جاتے ہیں لیکن صدر مجلس کو حق حاصل ہے کہ وہ کثرت رائے کو رد کر دیں اور اپنے فیصلہ کی اراکین شوری کے سامنے وضاحت کریں۔شوری کے تمام فیصلہ جات بلا استثنیٰ خلیفہ وقت کی خدمت میں بطور مشورہ کے پیش کئے جاتے ہیں جنہیں یہ اختیار ہے کہ جس تجویز کو چاہیں منظور فرما لیں اور جس کو چاہیں یا رڈ فرما دیں یا اس میں ترمیم کر دیں۔خلیفہ وقت کی منظوری حاصل ہونے کے بعد ہی یہ فیصلہ جات نافذ العمل ہوتے ہیں۔ہر سال سالانہ اجتماع کے موقعہ پر ایک یا دو دن کے لئے مجلس شوری منعقد ہوتی رہی۔۱۹۸۳ء کے اجتماع تک اس طریق پر عمل ہوتا رہا۔۱۹۸۴ء سے ملکی حالات کی بناء پر مرکزی اجتماع منعقد نہ ہو سکے۔لہذا شوری انصار اللہ کا انعقاد بھی ناممکن ہو گیا۔اس خلا کو کسی حد تک پورا کرنے کے لئے ۱۹۸۵ء سے حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی منظوری سے مرکز میں محدود شوریٰ کا سلسلہ جاری کیا گیا۔ابتداء اس میں مرکزی قائدین کے علاوہ ناظمین اضلاع و علاقہ اور چند زعمائے اعلیٰ کو شمولیت کی دعوت دی جاتی تھی تاہم بعد میں بیس سے زائد انصار والی مجالس کے زعماء کو بھی شامل کر لیا گیا۔ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عہد یداران کا اجلاس بھی منعقد کیا جاتا رہا جس میں صدر مجلس اور مرکزی عاملہ ہدایات دیتے۔مجالس شوری کی تفصیلی کاروائی سالانہ اجتماعات کی روداد میں شامل ہے اور محمد ود شوری کی بعض رپورٹس اس سے قبل درج کی جاچکی ہیں۔۱۹۸۲ء سے ۱۹۹۹ ء تک جو فیصلہ جات شوریٰ انصار اللہ میں ہوئے ہیں ، ان کی تفصیل اگلے صفحات میں سن وار پیش کی جارہی ہیں۔محدود شوری کی تواریخ اور مقام شوری کا ایک اجمالی خاکہ نیچے درج کیا جاتا ہے۔سال ۱۹۸۵ء ١٩٨٦ء تواریخ مقام ۶ دسمبر ۱۹۸۵ء ہاں انصار اللہ مرکز ی ربوہ ۷ نومبر ۱۹۸۶ء ہال انصار اللہ مرکز یہ ربوہ