تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 39
۳۹ ان کو دو اشعار پر بہت داد ملی جن میں حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمہ اللہ کا ذکر تھا۔یہ اشعار سن کر اکثر سامعین کے آنسو نکل آئے۔کئی کی تو ہچکیاں بندھ گئیں۔اشعار یہ تھے۔پہ روح ناصر دیں جھوم اٹھی فرط مسرت سے آئی نوید فتح و ظفر اسپین کے لالہ زاروں سے ثاقب یہ کرم بھی کیا کم ہے ناصر جو لیا طاہر بخشا افلاک ورنہ دیوانے مر جاتے سر ٹکرا کر دیواروں سے نظم کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انصار میں حضور نے اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم فرمائے۔مجلس انصار اللہ کی طرف سے دیئے گئے انعامات کے علاوہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے خصوصی انعام اس نو مسلم نو جو ان کو دیا جو تھر پارکر سے سائیکل پر صرف اپنے ناصر دوست کا ساتھ دینے تشریف لائے تھے۔ان کا نام شیخ فضل الرحمن صاحب تھا۔دیگر انعامات حاصل کرنے والوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔سندات خوشنودی حسن کارکردگی ناظمین اضلاع اول کراچی، مکرم نعیم احمد خان صاحب۔دوم گجرات ، مکرم سید رفیق احمد شاہ صاحب۔سوم لاہور، مکرم ملک عبداللطیف صاحب ستکوہی علمی انعامات امتحان سہ ماہی اول : اول مکرم سلطان احمد صاحب پیر کوئی ربوہ۔دوم مکرم غلام رسول صاحب اعوان ڈیرہ غازی خان سوم مکرم قریشی عبداللطیف صاحب اوکاڑہ امتحان سہ ماہی دوم: اول مکرم محمد خلیل صاحب قریشی سکھیکی ضلع گوجرانوالہ دوم۔مکرم عبدالسمیع صاحب حسنی دار الرحمت شرقی ربوہ ، سوم - مکرم اخوند فیاض احمد صاحب لاہور چھاؤنی امتحان سه ماهی سوم : اول: مکرم مرزا نذ یرحسین صاحب مرہم عیسی دارالصدر شمالی ربوه دوم۔مکرم مرزا غلام احمد صاحب دارالصدر ر بوه ، سوم - مکرم شیخ شریف احمد صاحب ملیر کینٹ کراچی تقریری مقابلہ اول مکرم محمد صدیق صاحب بشیر آباد ضلع حیدرآباد دوم۔مکرم مرید احمد صاحب فیکٹری ایریا شاہدرہ ، سوم۔مکرم ایم بشیر الحق صاحب پتو کی ضلع لاہور حوصلہ افزائی: مکرم صوفی عبد الغنی صاحب نمبر دار گنگا پور ضلع فیصل آباد ورزشی مقابلہ جات والی بال : اول: ربوہ، کیپٹن مکرم چوہدری عطاء اللہ صاحب۔دوم : سیالکوٹ کیپٹن مکرم ماسٹرمحمد انور صاحب رسہ کشی اول ربوہ ٹیم دوم: کراچی کیپٹن مکرم مبارک احمد ارشاد صاحب۔