تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 526 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 526

۵۲۶ سررپورٹ : مرکزی نمائندہ نے چند دوستوں سے رابطہ کیا۔تحریک جدید کے وعدہ جات اور وصولی میں اضافہ کی طرف توجہ دلائی نیز مکرم زعیم صاحب سے رابطہ کر کے نمازوں میں باقاعدگی، چندہ انصار اللہ کی ادائیگی ، دعوت الی اللہ، زیارت مرکز اور ماہانہ رپورٹس بر وقت بھجوانے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۹ اپریل ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مقام: خانیوال مختصر رپورٹ : جائزہ تحریک جدید وعده جات : آپ نے سیکرٹری صاحب تحریک جدید سے مل کر بجٹ اور وعدہ جات کا جائزہ لیا۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں احباب کو دعوت الی اللہ کی ضرورت و اہمیت ، تربیت اولاد، مطالبات تحریک جدید اور مالی قربانی پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی۔نیز جماعت احمدیہ کی بیرونی ممالک میں سرگرمیوں اور اس سے حاصل ہونے والے ثمرات کا ذکر کیا۔تاریخ : ۲۹ اپریل ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم حکیم نذیر احمد صاحب مقام: رحیم یارخان مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء صاحبان : مکرم حکیم صاحب نے زعماء سے نماز باجماعت کا جائزہ لیا۔قیام نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔زعیم صاحب رحیم یار خان اور ناظم ضلع کو رحیم یار خان شہر میں انصار اللہ کی نماز باجماعت کی حاضری ، حضور انور کے خطبات بذریعہ ڈش انٹینا میں سو فیصد حاضری، چندہ جات مجلس کی ادا ئیگی اور دعوت الی اللہ کے کام کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔حاضری زعماء مجالس نو تھی۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم حکیم نذیر احمد صاحب نے نماز با جماعت ، دعا، اطاعت نظام، عفو اور درگزر کے ساتھ کام لینے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۳۰،۲۹ اپریل ۱۹۹۳ء مقام : ڈسکہ کلاں ضلع سیالکوٹ مرکزی نمائندہ: مکرم عبد السلام صاحب طاہر قررپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام میں مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈش انٹینا کے ذریعہ حضور انور کے خطبات میں سو فیصد حاضری اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔سوال و جواب کی ویڈیو دکھائی۔حاضری تھیں تھی۔درس : بعد نماز فجر آپ نے قرآن کریم کے درس میں احمدیت کے عظیم الشان مستقبل پر روشنی ڈالی اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔مجلس مذاکره: درس قرآن کے بعد مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔حاضری مہمان ۷، احباب جماعت ہیں تھی۔تاریخ: ۳۰ اپریل ۱۹۹۳ء مقام: دارالذکر لاہور