تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 453
۴۵۳ مختصر رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: قائد صاحب وقف جدید نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔حاضری زعماءسات تھی۔اجلاس عام : مکرم خالد احمد شمس صاحب نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے مختصراً خدا تعالیٰ سے وفاداری کے نتیجے میں اولاد کی تربیت ، مالی قربانی اور ۴۵ دین کے کاموں کے لئے اپنے اوقات کے وقف کرنے کے سلسلے میں تحریک کی۔حاضری انصار ، خدام دس ، اطفال تیرہ تھے۔تاریخ: ۱۶ جون ۱۹۹۱ء مقام: کریم نگر دارالحمد فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالرشید صاحب فنی قائد مال ، کرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ کریم نگر اور دار احمد کی مجالس عاملہ کے عہدیداروں کو خطاب کیا۔حاضری ، اور ا تھی۔مکرم عبد الرشید غنی صاحب نے تمام زعماء کو اصلاح و ارشاد اور قیام نماز کے بارے میں ذمہ داری کی طرف توجہ دلائی اور کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے شعبہ جات وقف جدید تحریک جدید اور مال نیز ماہنامہ کی خریداری کو بڑھانے کی تحریک کی۔تاریخ : ۱۷ جون ۱۹۹۱ء مقام: شیخو پوره شهر مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی ، مکرم ملک منو راحمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء تلاوت اور عہد کے بعد اجلاس عام شروع ہوا۔مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے دعوت الی اللہ ، مالی قربانی اور دعا کی طرف اور مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے قیام نماز اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔ایک گھنٹہ تک اجلاس جاری رہا۔حاضری کل ستر تھی۔تاریخ : ۱۸ جون ۱۹۹۱ء مقام: بنگلہ ۸ اضلع گجرات مرکزی نمائندگان : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم ناصر احمد صاحب طاہر مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کے بعد مکرم ناصر احمد صاحب طاہر نے تقریر کی۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے احمدیت کی صداقت پر کھنے کے لئے قرآن کریم اور احادیث سے دلائل پیش کئے اور دعوت الی اللہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔حاضری احمدی۔پینتیس ، غیر از جماعت دس تھے۔سلائیڈ زلیکچر: مکرم ناصر احمد صاحب طاہر نے سلائیڈ زلیکچر دیا۔حاضری احمدی پینتیس، غیر از جماعت تمہیں مجلس سوال وجواب: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے متعدد سوالات کے جواب دیئے۔حاضری احمدی پینتیس جب کہ پچپیس غیر از جماعت تھے۔تاریخ : ۵ جون ۱۹۹۱ء مقام: ڈیرہ باجوہ ضلع جھنگ مرکزی نمائندہ: ( زیرا نتظام ) مکرم زعیم صاحب اعلی مجلس انصاراللہ ربوہ