تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 452 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 452

۴۵۲ دیئے۔کل حاضری ترانوے تھی۔غیر از جماعت احباب چالیس تھے۔تاریخ : ۱۴ جون ۱۹۹۱ء مقام : گلستان نا و نفیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ: بعد نماز مغرب مکرم محمد حنیف صاحب کی رہائش گاہ پر مجلس مذاکرہ ہوئی۔جس میں مرکزی نمائندہ نے احمدیت کا تعارف پیش کیا اور سامعین کے سوالات کے جوابات دیئے۔کل حاضری چھپن تھی۔چھ غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔تاریخ : ۱۲ جون ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد سلیمان احمد صاحب مربی سلسلہ مقام: چک چٹھہ ضلع گوجرانوالہ مختصر رپورٹ : سلائیڈ لیکچر: بعد نماز مغرب و عشاء مرکزی نمائندہ نے سلائیڈ لیکچر دیا اور اس کے بعد حاضرین کے متعددسوالات کے جوابات دیئے۔حاضری ستر تھی۔تاریخ : ۱۳ ، ۱۴ جون ۱۹۹۱ء مقام : کوٹ دیال داس ضلع شیخوپورہ مرکزی نمائندہ: مکرم محمد سلیمان احمد صاحب مربی سلسله مختصر رپورٹ : اجلاس سیرت النبی: بعد نماز مغرب و عشاء مرکزی نمائندہ نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بحیثیت داعی الی اللہ بیان کی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔درس قرآن کریم : اگلے روز بعد نماز فجر آیت خاتم النبین کی تشریح و تفسیر بیان کی اور چند غیر از جماعت احباب کے سوالات کے جواب دیئے۔خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے تعلق باللہ کا مضمون بیان کیا۔مجلس سوال وجواب: نماز جمعہ کے بعد چند غیر از جماعت دوستوں کے سوالات کے جواب دیئے۔حاضری غیر از جماعت دس تھی۔عمومی کارگزاری : دو طلباء کو جامعہ احمدیہ میں داخلہ کے لئے تیار کیا گیا۔مکرم زعیم صاحب کو مرکز کی طرف سے جائزہ رپورٹ دی گئی اور مختلف شعبہ جات کے کام کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۱۴ جون ۱۹۹۱ء مقام: کالی بی ضلع شیخو پوره مرکزی نمائندہ: مکرم ناصر احمد صاحب طاہر مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : سلائیڈ زلیکچر: مرکزی نمائندہ نے لیکچر دیا۔حاضری دس تھی۔غیر از جماعت سات تھے۔خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۱۴ جون ۱۹۹۱ء مرکزی نمائنده: مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید مقام: جھنگ