تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 419 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 419

۴۱۹ تاریخ : ۳ دسمبر ۱۹۹۰ء مقام : نگرانی ضلع سرگودھا مرکزی نمائندہ: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مختصر رپورٹ : درس ملفوظات: مرکزی نمائندہ نے مکرم کیپٹن حبیب اللہ صاحب نائب ناظم ضلع کے مکان پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات کا درس دیا۔نیز نماز اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری تین تھی۔تاریخ: ۶ دسمبر ۱۹۹۰ء مقام: کبیر والہ مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔بعد ازاں مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے سلائیڈز کی نمائش اور تعارفی لیکچر سے جماعت احمدیہ کا اکناف عالم میں اثر و نفوذ بیان کیا۔نماز تہجد و درس: نماز تہجد با جماعت کی ادائیگی کے بعد مکرم مربی صاحب نے تفسیر کبیر کا درس دیا نیز مکرم نائب صدر صاحب نے حدیث کا درس دیا۔نیز جان ، مال اور زبان سے دعوت الی اللہ کرنے کے ارشاد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔حاضری چالیس تھی۔تاریخ : ۷ دسمبر ۱۹۹۰ء مقام : ناصر ہال گجرات مرکزی نمائندہ: مکرم ضیاء اللہ صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ اور واقفین نو کی تربیت پر روشنی ڈالی۔میٹنگ نگران حلقہ جات: بعد نماز جمعہ نگران حلقہ جات کی میٹنگ ہوئی جس میں دعوت الی اللہ کو کا میاب بنانے کے لئے مختلف ذرائع پر تبادلہ خیال ہوا۔حاضری نگران تھی۔تاریخ : ۷ دسمبر ۱۹۹۰ء مقام: خانیوال مرکزی نمائنده: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ محفل سوال و جواب : ساڑھے نو بجے محفل سوال و جواب منعقد کی گئی۔غیر از جماعت دوست بھی شامل ہوئے جنہوں نے مختلف سوالات کئے جن کے جوابات چوہدری شبیر احمد صاحب نے دیے۔حاضری پندر تھی جن میں تین غیر از جماعت شامل تھے۔خطبہ جمعہ: مکرم چوہدری صاحب نے بنیادی اخلاق اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس عام : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے سیرت النبی کے دو پہلوؤں پر تقریر کی۔حاضری مردوزن پچاس تھی۔