تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 319 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 319

۳۱۹ خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب نے دعوت الی اللہ کی اہمیت، گزشتہ انبیاء کی بطور داعی الی اللہ خدمات پر روشنی از روئے قرآن ڈالی۔حاضری قریباً ایک سو تھیں تھی۔بزم ارشاد: نماز جمعہ کے بعد مکرم بشارت احمد چیمہ صاحب نے بزم ارشاد کے پروگرام میں دعوت الی اللہ اور بزم ارشاد کی اہمیت اور اہم تبلیغی واقعات سنائے۔دوستوں نے اپنے اپنے واقعات سنائے۔بعد میں سوال و جواب کی محفل ہوئی اور دعا کے بعد اجلاس ختم ہوا۔حاضری تھیں تھی۔تاریخ : ۹ ۱ مئی ۱۹۸۹ء مقام: سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : اجلاس نگران حلقہ جات : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے بار بار دورے کر کے مجالس میں بیداری پیدا کرنے کی تلقین کی۔(۱) دورہ جات کا طریق کار واضح کیا گیا (۲) تحریک جدید کے ہر دو ٹارگٹس نوٹ کروائے گئے ( وعدہ کنندگان دفتر چہارم اور کل وعدہ جات ) مہم کو تیز کرنے اور کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی تلقین کی گئی (۳) دعوت الی اللہ کو منظم کرنے اور وسعت دینے کی ضرورت واضح کی گئی۔غیر از جماعت وفود ربوہ لانے کی تلقین کی گئی۔حاضری تیر تھی۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے قُل انگشم کی تفسیر بیان کی۔اجلاس مجلس عاملہ: اس اجلاس میں ستی کو دور کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔اس سلسلہ میں ۱۱ جون بروز اتوار انصاراللہ اور خدام الاحمدیہ کا مشترکہ اجلاس عام کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔حاضری پانچ تھی۔ورہ ضلع سیالکوٹ مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا، مکرم بشیر احمد صاحب قمر، مکرم اعجاز احمد صاحب کارکن دفتر پر مشتمل وفد نے سیالکوٹ ، نارووال اور چونڈہ کا دورہ کیا اس کی رپورٹ یہ ہے۔تاریخ: ۲۵ مئی ۱۹۸۹ء مقام: سیالکوٹ مختصر رپورٹ : میٹنگ مجلس عاملہ: پونے نو بجے میٹنگ شروع ہوئی۔مکرم ناظم صاحب ضلع ، زعیم صاحب اعلیٰ اور ان کے آٹھ زعماء حلقہ جات اور دوارا کین حاضر تھے۔دعا اور عہد کے بعد اجلاس کا آغا ز ہوا۔مکرم منگلا صاحب نے جائزہ لیا۔سوائے حلقہ پورن نگر کے کسی حلقہ کی عاملہ نہیں بنی تھی اور نہ ہی کسی نے مجلس عاملہ کی منظوری لی تھی۔تمام حلقہ جات کو مجلس عاملہ تجویز کر کے منظور کر وانے کی تلقین کی گئی۔ماہانہ تربیتی اجلاس کی باقاعدگی ، نماز با جماعت، بچوں کی تربیت، نمازوں میں بچوں کو ساتھ لانے ، حضور کے خطبات کی لیسٹس سے استفادہ اور نماز تہجد کی طرف توجہ دلائی گئی۔حضور انور کے خطبات کی روشنی میں توحید، سچائی اور امانت کی طرف توجہ دلائی گئی۔مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جون میں منعقد ہونے والے امتحان کی تیاری کے لئے تحریک کی گئی۔