تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 279
۲۷۹ صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔جماعت میں مشاورتی کمیٹی کا قیام، داعیان الی اللہ کی رجسٹریشن ، حضور انور کی خدمت میں خطوط لکھنے اور کام کو منظم طریقے سے آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔مکرم مولوی محمد حسین صاحب مربی سلسلہ نے بھی دعوت الی اللہ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں ناظم صاحب ضلع نے تنظیمی رنگ میں اس اہم تحریک پر عمل درآمد کرنے کی تفاصیل بیان کیں۔دعا کے ساتھ اجلاس ختم ہوا۔اس طرح دورہ مکمل ہو گیا۔تاریخ: ۱۲ اگست ۱۹۸۸ء مقام: خانیوال مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تربیت ، مکرم صوفی محمد اسحق صاحب مربی - مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم اعجاز احمد صاحب کا رکن دفتر تقر ر پورٹ اجلاس زعماء سوا گیارہ بجے اجلاس زعماء مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا کی زیر صدارت شروع ہوا۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے شعبہ عمومی کا جائزہ لیا۔اور ضروری امور کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے شعبہ مال، تربیت، اصلاح و ارشاد اور تعلیم کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے ہدایات دیں۔حاضری زعماء تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے خطبہ دیا۔آپ نے گزشتہ انبیاء سے ان کی قوموں کا سلوک اور انجام بیان کیا۔اس کے بعد جماعت پر ۱۹۳۴ء ،۱۹۵۳ء ،۱۹۷۴ء کے ابتلاء اور ترقی کا ذکر کیا۔آخر میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے ارشاد کے مطابق نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری سو کے قریب تھی۔اجلاس عام : مکرم محمد اسلم صاحب شاد کی صدارت میں اجلاس ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم خواجہ محمد ا کرم صاحب نے خدام اور اطفال کا علمی جائزہ لیا۔اس کے بعد مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی اور آخر میں مکرم محمد اسلم شاد صاحب صاحب نے نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری پیسٹ تھی۔تاریخ : ۱۲ اگست ۱۹۸۸ء مقام : فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح و ارشاد، مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم صو بیدار میجر برکت علی صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر کی صدارت میں ساڑھے نو بجے اجلاس شروع ہوا۔تلاوت اور عہد کے بعد مکرم صو بیدار برکت علی صاحب نے مجلس کے مالی امور کے بارہ میں تقریر کی۔اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اکتیس سو روپے کی وصولی بھی ہوئی۔دوسری تقریر صدرا جلاس نے کی۔آپ نے اصلاح وارشاد کے بارہ میں جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔تیسری تقریر مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے مباہلہ کے موضوع پر کی۔سوا بارہ بجے اجلاس دعا کے بعد ختم ہوا۔حاضری اٹھاون زعماء،ستائیس نائب زعماء اصلاح وارشاد اور ضلعی عاملہ کے دوست بھی شامل اجلاس تھے۔