تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 278 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 278

۲۷۸ تاریخ: یکم اگست ۱۹۸۸ء مقام: چک سکندر مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: ساڑھے بارہ بجے وفد چک سکندر پہنچا۔اطفال کا تربیتی اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں چھپیس اطفال شریک ہوئے۔اجلاس عام : بعد نماز ظہر اجلاس عام ہوا۔جس میں مولوی محمد حسین صاحب مربی سلسلہ اور کیپٹن شمیم صاحب نے دعوت الی اللہ کی طرف حاضرین کو پر زور توجہ دلائی۔لٹریچر بھی دیا گیا۔تنظیمی ڈھانچہ از سرنو بنایا گیا۔حاضری ساٹھ تھی۔تاریخ : ۲ اگست ۱۹۸۸ء مقام: بوریا والی مختصر رپورٹ : اجلاس عام : جماعت چھوٹی تھی۔چار دوست جمع ہو گئے تھے۔ان کو تربیتی امورا اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۲ اگست ۱۹۸۸ء مقام : ڈنگہ مختصر رپورٹ: وفد صبح نو بجے ڈنگہ پہنچ گیا اور دو پہر تک انفرادی ملاقاتیں کیں۔اجلاس عام : بعد نماز ظہر اجلاس عام ہوا۔مکرم کیپٹن صاحب نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مولوی محمد حسین صاحب مربی سلسلہ نے تربیت کی طرف حاضرین کو متوجہ کیا۔چونکہ صرف چند خدام موجود تھے اس لئے کیپٹن صاحب نے خدام کی ذمہ داری اور طریق کار کا خصوصی تذکرہ کیا اور مرکز کی ہدایات ان تک پہنچائیں۔تاریخ : ۲ اگست ۱۹۸۸ء مقام بھلیر انوالہ رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔جس میں لجنات ، ناصرات اور اطفال بھی شامل تھے۔دعوت الی اللہ اور تربیت کی طرف توجہ دلائی گئی۔ویڈیو: اجلاس عام کے بعد ویڈیو کا پروگرام ہوا۔حاضری پینتیس کے قریب تھی۔تاریخ : ۳ اگست ۱۹۸۸ء مقام : سماعیلہ ، پوڑانوالہ، ڈھو مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بارہ بجے اجلاس شروع ہوا۔حاضری کل چھ ا حباب تھی۔مربی صاحب نے اور پھر کیپٹن صاحب نے تربیت اور دعوت الی اللہ کے موضوع پر مختصراً کچھ عرض کیا۔تاریخ: ۴ اگست ۱۹۸۸ء مقام: گڑھا جٹاں مختصر رپورٹ : اجلاس عام : گڑھا جٹاں میں مکرم کیپٹن عبد الحق صاحب کا ایک ہی گھرا نہ تھا ان کے تین بیٹے اور پھر ان کی اولادیں ہیں۔مکرم کیپٹن صاحب نے دعوت الی اللہ منظم کرنے کی طرف توجہ دلائی اور مکرم مربی صاحب نے دعوت الی اللہ کے حوالہ سے اخلاقی اور تربیتی ترقی کی اہمیت بیان کی۔حاضرین کو حسب ضروت لٹریچر بھی دیا گیا۔تاریخ : ۴ اگست ۱۹۸۸ء مقام : سرائے عالمگیر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم قیوم صاحب صدر حلقہ کے ہاں اجلاس ہوا۔حاضری کل چودہ تھی۔مکرم کیپٹن