تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 259
۲۵۹ تاریخ: ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: لالیاں ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مجلس ، مکرم ظفر احمد صاحب ہمایوں کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خاندانی حالات اور سیرت پر دیا۔جمعہ کے بعد اجلاس عام کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا۔مکرم ظفر احمد صاحب ہمایوں نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں کے موضوع پر مضمون پڑھا۔اس کے بعد مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے رفقاء حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے واقعات بیان کرتے ہوئے وقت کی قربانی پر زور دیا۔اس کے بعد مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نماز باجماعت نماز جمعہ، نماز تہجد اور دعوت الی اللہ جیسے اہم امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔بعد میں خدام اور اطفال کا علمی جائزہ لیا اور ٹافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔نیز تین اطفال کو تاریخی سوالات کے جواب دینے پر چھ روپے انعام دیا گیا۔حاضری انصارے ، خدام ۵ ، اطفال رہی اور دیگر مجالس کے نواحمدی احباب سمیت حاضری پینتیس رہی۔تاریخ: ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء مقام : بہاول نگر شہر مرکزی نمائندگان: مکرم صوفی محمد الحق صاحب استاد جامعه احد یہ مکرم غلام نبی صاحب استاد جامعہ احمد یہ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے حالات حاضرہ میں جماعت کی ذمہ داریوں پر دیا۔نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام کا آغاز ہوا۔جس میں مکرم ملک غلام نبی صاحب نے اپنے قیام افریقہ کے تبلیغی واقعات بیان کئے۔اس کے بعد مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔مکرم را نا محمد خان صاحب امیر ضلع بہاولنگر نے تربیتی امور پر خطاب کیا۔اجلاس میں مرد وزن کی کل حاضری چوون رہی۔اس کے بعد اجلاس عاملہ منعقد ہوا جس میں مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔تاریخ: ۲۶،۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: چک ۱۶۶ مراد ضلع بہاولنگر مرکزی نمائندگان : مکرم سید منصور احمد صاحب بشیر نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم ظفر اللہ خان صاحب طاہر استاد جامعہ احمدیہ، مکرم مبشر احمد صاحب قمر شنقر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مرکزی وفد جمعہ کے وقت پہنچا۔نماز جمعہ مکرم مولوی ظفر اللہ خان صاحب نے پڑھائی اور تربیتی امور پر خطبہ دیا۔اس دوران حاضری مرد وزن ایک سو پچاس تھی۔اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم سید منصور احمد بشیر صاحب نے مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔جلسہ سیرت النبی صلی الہ علیہ وسلم نماز عشاء کے بعد جلسہ سیرتالنبی صلی اللہ علیہ سلم منعقد ہوا مکرم مولوی ظفر الدخان صاحب طاہر نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔اس کے بعد مکرم سید منصور احمد صاحب بشیر نے سلائیڈ زلیکچر دیا۔جلسہ کے دوران خدام ستر ، اطفال ہیں، لجنات چالیس اور آٹھ غیر از جماعت احباب سمیت