تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 258
۲۵۸ مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن مجلس مر رپورٹ : اجلاس عام : اجلاس عام اول صبح نو بجے منعقد ہوا۔صدارت مکرم را نا کرامت اللہ صاحب امیر جماعت مانسہرہ نے کی۔اجلاس میں مانسہرہ ، داتا ، ایبٹ آباد، حویلیاں، ہری پور اور تربیلا کی مجالس کی نمائندگی ہوئی۔دو مقامی مقررین نے تقاریر کیں۔مکرم ملک محمدعبداللہ صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق رسول اور دعوت الی اللہ کی ضرورت واہمیت پر خطاب کیا۔اجلاس عاملہ : وقفہ کے دوران اجلاس عاملہ ہوا جس میں مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ، وقف جدید اور دیگر مالی امور کی طرف جائزہ لینے کے بعد توجہ دلائی۔اجلاس عام : اجلاس عام دوم بعد نماز ظہر ہوا۔جس کی صدارت مکرم ڈاکٹر محمد علی صاحب امیر جماعت احمد یہ پشاور نے کی۔مقامی مقررین کی تقاریر کے بعد مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے احباب جماعت کو دعوت الی اللہ کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔آخر میں مکرم ڈاکٹر محمد علی صاحب نے اختتامی خطاب فرمایا۔مجالس کے نمائندگان سمیت کل حاضری اسی تھی۔واپسی پر راولپنڈی میں قیام کے دوران زعمائے اعلی راولپنڈی سے مل کر ان کو مالی جہاد میں بھر پور حصہ لینے کی تاکید کی گئی۔تاریخ : ۲۳ مارچ ۱۹۸۸ء مقام : تلونڈی موسیٰ خان ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان: مکرم صوفی محمد الحق صاحب ، مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب ، کرم شبیراحمد ثاقب صاحب شقر رپورٹ : تربیتی اجتماع تربیتی اجتماع میں مکرم شبیر احمد صاحب ثاقب نے خطاب فرمایا۔بعد میں مکرم صوفی محمد الحق صاحب نے اور پھر مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے سوالات کے جواب دیئے۔تاریخ : ۲۳ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: سرگودھا، گجرات مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمیداللہ صاحب صدر مجلس مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : اجلاس ضلعی عہدیداران و زعماء: مجلس انصار اللہ کے تحت صبح دس بجے سرگودھا شہر کے زعما ضلع و مقامی عہد یداران کا اجلاس مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انہوں نے عہد یداران جماعت کو ان کی ذمہ داریوں خصوصاً عوامی رابطہ، جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، تربیت اولا د اور تربیت اہل خانہ کی طرف توجہ دلائی۔اس کے علاوہ مجلس انصار اللہ کے نظام کے تحت انتظامی، مالی، جسمانی اور علمی چار پہلوؤں پر توجہ دلائی۔نیز شرائط بیعت پر توجہ دلاتے ہوئے نماز با جماعت ، دعوت الی اللہ، مالی قربانی خصوصاً تحریک جدید اور وقف عارضی برائے جنوبی امریکہ کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔اجلاس میں کے زعماء مجالس سمیت حاضری باون رہی۔اجلاس بسلسلہ دعوت الی اللہ : مکرم امیر صاحب گجرات اور نگران صاحبان حلقہ جات کے ساتھ اسی روز ایک اجلاس برائے جائزہ مسائی دعوت الی اللہ ہوا۔صدر محترم نے ہدایات دیں۔