تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 251 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 251

۲۵۱ مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب نائب قائد اصلاح و ارشاد، مکرم مولانا ریاض محمود صاحب باجوہ مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ، ہومیوڈاکٹر مکرم راجہ نذیر احمد صاحب ظفر مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مجلس ہذا کے تحت بعد نماز مغرب جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مکرم مولا نا عبد الوہاب صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔مکرم ریاض محمود صاحب باجوہ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بطور داعی الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد صاحب ظفر نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کامل کے موضوع پر تقریر فرمائی۔مکرم مولوی عبدالوہاب صاحب نے خدام اور اطفال سے عام دینی معلومات کے سوالات کئے اور ان کی دینی معلومات کا جائزہ لیا اور اس کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔اس کے علاوہ دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی ہدایات پہنچا ئیں۔اس کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بنی نوع انسان سے محبت کے موضوع پر تقریر کی۔نماز مغرب میں کل حاضری چالیس تھی جبکہ اجلاس عام میں بارہ غیر از جماعت احباب سمیت کل حاضری سترہ تھی۔تاریخ: ۱۵ فروری ۱۹۸۸ء مقام گوجرانوالہ شہر شرقی غربی مرکزی نمائندہ: ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ : اجلاس عامله مجلس گوجرانوالہ شرقی : بعد نماز عصر اجلاس عاملہ منعقد ہوا۔ہے ممبران حاضر ہوئے۔ان کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔کم از کم دس گھرانوں میں درس کتب سلسلہ جاری کرنے ،نماز با جماعت کی ادائیگی ہلٹر پچر کی تقسیم اور کتب سلسلہ کی فروخت کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی۔اجلاس عام مجلس انصار اللہ گوجرانوالہ غربی: نماز مغرب کے بعد مجلس گوجرانوالہ غربی کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا۔جس میں تربیت ، اطاعت تحریک جدید اور جمعہ کے دن کتب سلسلہ کی فروخت کے لئے سٹال لگانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری انصار تیرہ ، خدام چھ ، اطفال ستر و کل حاضری چھتیں رہی۔تاریخ: ۱۷فروری ۱۹۸۸ء مقام: پکا نسوانہ ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تربیت، مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر ثانی نائب قائد تربیت، مکرم بشیر احمد صاحب قمر نائب قائد تر بیت مختصر رپورٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے اخوت کے موضوع پر تقریر کی۔اپنے گھانا میں قیام کے دوران کے ایمان افروز واقعات سنائے۔مکرم اسماعیل صاحب منیر ثانی نے باہمی ہمدردی اور دیگر امور کی طرف توجہ دلائی جبکہ مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے قیام نماز ، تربیت اولاد اور جمعہ کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی اس اجلاس میں انصار بارہ ، خدام چھ ، اطفال تین شریک ہوئے کل حاضری سترہ رہی۔تاریخ: ۱۹فروری ۱۹۸۸ء مقام: چک نمبر ۱۶۱۶ مراد ضلع بہاولنگر و بہاولنگر شهر