تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 164
۱۶۴ چاہ لڈیانہ میں ہیں انصار سمیت ستاسٹھ افراد جبکہ ٹھٹھہ شیر یکا میں دس انصار سمیت ترین افراد جماعت حاضر تھے۔صدر محترم کا دورہ ضلع گوجرانوالہ صدر محترم نے ۲۳ مارچ ۱۹۸۶ء کو ضلع گوجرانوالہ کی دو مجالس کا دورہ فرمایا۔صدر محترم کے ساتھ وفد میں مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدیدا اور مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر انصار اللہ تھے۔صدر محترم صبح گیارہ بجے قبل دو پہر ربوہ سے روانہ ہوئے اور رات بارہ بجے واپس تشریف لائے۔مجلس حافظ آباد تحصیل حافظ آباد کی تمام جماعتوں کا اجتماع ہوا۔جس میں مرد وزن اور بچگان کی کل حاضری ایک ہزار سے زائد تھی۔جس میں نصف کے قریب مستورات تھیں۔پروگرام صبح دس بجے سے شروع تھا۔مرکزی وفد دو پہر ایک بجے پہنچا۔سب مہمانوں کے کھانا کھانے کے بعد چار بجے نماز ظہر و عصر ادا کی گئی۔بعد ازاں آخری اجلاس زیر صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد صد محترم نے چالیس منٹ خطاب کیا جس میں خلافت احمدیہ کا مقام اور اہمیت واضح کی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ قدرت ثانیہ کی دستگیری اور مددفرمائی ہے اور قیامت تک فرماتا رہے گا۔بعد ازاں حضور انور کی لنڈن میں مصروفیات کا تذکرہ کیا کہ حضور کے پیش نظر ہر وقت جماعت کے قیام کے اغراض و مقاصد رہتے ہیں۔اور آپ کے سارے کام ہی اس غرض کو پورا کرتے نظر آتے ہیں۔حضور نئے نئے مشہوں کے قیام ، اُن کے لئے عمارات کی خرید ، قرآن پاک اور کتب سلسلہ کے دوسری زبانوں میں تراجم کی نگرانی میں شب و روز مصروف ہیں۔آپ نے بعض کا موں کو اعداد و شمار کے ساتھ پیش کیا اور احباب کو توجہ دلائی کہ اس رنگ میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔بعد ازاں اجتماعی دعا حضرت مولوی محمد حسین صاحب رفیق سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کروائی اور جلسہ برخاست ہوا۔مجلس گوجرانوالہ (امیر پارک) بعد ازاں مرکزی وفد نماز مغرب کے وقت امیر پارک گوجرانوالہ پہنچا۔نماز مغرب اور عشاء جمع کر کے پڑھائی گئیں۔اس کے بعد اجلاس عام ہوا۔جس میں بتفصیل ذیل کل حاضری ایک سو پچاس تھی۔انصار پچپن ، خدام اسی ، اطفال پندرہ۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد صدر محترم نے تقریباً پچاس منٹ خطاب فرمایا۔آپ نے دس شرائط بیعت پڑھ کر سنائے اور اُن کی اہمیت اور اُن پر پوری طرح عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔خصوصاً تیسری شرط بیعت تکرار کے ساتھ پیش کی اور بتایا صد سالہ جو بلی کے روحانی پروگرام پر پوری طرح عمل کرنے سے اس شرط بیعت