تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 161 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 161

171 دورہ صدر محترم لاہور صدر محترم نے ایک مرکزی وفد کے ہمراہ ۸ جنوری ۱۹۸۶ء کو لا ہور شہر کی مجالس کا دورہ کیا۔صدر محترم کے ہمراہ مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید، مکرم نائب قائد صاحب تحریک جدید اور مکرم غلام حسین صاحب کارکن دفتر مرکز یہ تھے۔صدر محترم ربوہ سے گیارہ بجے قبل دو پہر روانہ ہوئے اور دورہ کے بعد دو بجے شب واپس پہنچے۔اس دورہ میں صدر محترم نے دو جگہ اجلاسات عاملہ کی صدارت کی۔پہلا اجلاس بعد نماز عصر بیت الاحمدیہ مغلپورہ میں ہوا جہاں ممبران عاملہ مغلپورہ کی تعداد نہیں تھی اور اس میں مجلس دارالذکر لاہور کے بھی تین عہد یدار شامل ہوئے۔دوسرا اجلاس بیت الاحمدیہ دہلی دروازہ میں مغرب کی نماز کے بعد ہوا اور اس میں گیارہ ممبران عاملہ دہلی دروازہ اور تین ممبران ضلعی عاملہ شامل ہوئے۔تیسرا اجلاس قائد صاحب تحریک جدید کی صدارت میں بیت الاحمدیہ سمن آباد میں بعد نماز عشاء منعقد ہوا جہاں مجالس عاملہ اسلامیہ پارک اور ماڈل ٹاؤن کے علی الترتیب پندرہ اور بارہ ممبران نے شرکت کی۔پہلے دو اجلا سات میں صدر محترم نے اور تیسرے اجلاس میں مکرم قائد صاحب تحریک جدید نے جو ہدایات ممبران کو دیں ، اُن کا خلاصہ ہدیہ قارئین کیا جاتا ہے: خطبات کی کیسٹس : حضور نے خطبات کی کیسٹس افراد جماعت کو سنوانے کا انتظام زیادہ فعال اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ہر گھر میں ٹیسٹس سنوانے کا انتظام کریں کہ تمام بچے اور عور تیں سنیں تنظیمیں اس کی لائبریریاں بنا ئیں جہاں سے اُن کا حصول آسان ہو۔قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آگ سے خود بھی بچیں اور اپنے اہل وعیال کو بھی بچا ئیں۔نئی نسل کی تربیت کی طرف توجہ دیں۔خطبات کی کیسٹیں تربیت اور اصلاح اور بیداری پیدا کرنے کا ایک بہت ہی موثر ذریعہ ہے۔نئی نسل نے حضور کو نہیں دیکھا۔اس کو ان خطبات کے ذریعہ حضور کی آواز سے مانوس کریں۔قیام نماز : بعض مراکز خصوصاً دارالذکر میں نمازوں کی حاضری کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مرا کز نماز کی دوری حائل نہیں ہونی چاہئے۔لاہور میں سینکڑوں احمدی احباب کے پاس اپنی ٹرانسپورٹ کاریں ہیں، سکوٹر ہیں، سائیکل ہیں۔اگر ہیں بیس میل سے اس ٹرانسپورٹ کے ذریعہ ملازمت پر جا سکتے ہیں تو ان ذرائع کو نماز با جماعت کے قیام کے لئے بھی ضرور استعمال کریں اور نماز کو تقویت دیں۔فجر ، مغرب، عشاء کی حاضری ریکارڈ کریں۔کل تعداد کا تنظیم وار مقابلہ کریں۔ہفتہ میں کم از کم ایک دن انصار اللہ کا سارا نظام بیدار ہو کر نماز با جماعت کی حاضری بڑھائے۔ہر مجلس کے منتظم تربیت حاضری کا گراف تیار کریں اور