تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 122
۱۲۲ جائے اور اس کے خلاف ایک مستقل نفرت لوگوں کے دلوں میں قائم رہے۔وقت کے گزرنے کے ساتھ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ جماعت نے آرڈینینس کو قبول کر لیا ہے۔سمندر پار سے انصار کو پیارے آقا کا محبت بھر اسلام پیارے آقا حضرت خلیفہ امسیح الرابع اپنے خط مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۸۴ء میں صدر محترم مجلس مرکز یہ کوتحریر فرماتے ہیں : ” سب انصار کو میری طرف سے محبت بھر اسلام پہنچا دیں۔اللہ تعالیٰ سب کا حافظ و ناصر ہو اور اپنے فضلوں سے نوازے۔خدا کی مدد انشاء اللہ جلد آئے گی۔اور پُر نور سویرا طلوع ہوگا ،، اجلاس ناظمین اضلاع ۳۱ اگست ۱۹۸۴ء کو ناظمین اضلاع و زعمائے اعلیٰ مجالس کا اجلاس منعقد ہوا۔تلاوت مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب نے کی۔عہد کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے فرمایا کہ جب امام وقت عارضی طور پر مرکز سے دور ہو تو کمزوریاں ان داخل ہو جاتی ہیں۔جس طرح موسیٰ علیہ السلام کی غیر حاضری میں کمزوریاں داخل ہو گئی تھیں۔اس لئے آج کل کے حالات میں جماعت اور ذیلی تنظیموں میں پوری کوشش ہر جہت سے ہونی چاہئیے۔جماعت کا سوائے اللہ تعالیٰ اور کوئی ہمدرد نہیں اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ اُس کے حضور جھکنا چاہئیے۔تربیت کی کمزوری بہت سی دوسری کمزوریوں کی وجہ بنتی ہے۔تربیت میں بنیادی کردار نماز باجماعت کا ہے۔اگر مسجدیں جس طرح کہ ہماری اکثر جگہوں پر ہیں یا دوسری صورت میں نماز کے مراکز قائم ہوں تا کہ ہر رکن نماز با جماعت میں سوائے شرعی عذر کے شریک ہو۔انصار ایسی عمر میں ہوتے ہیں کہ اُن کے ذمہ تمام خدام، اطفال، اورمستورات کی تربیت بھی ہو جاتی ہے۔نظارت اصلاح وارشاد کی طرف سے جھگڑوں کو نپٹانے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اسی طرح قیادت تربیت مجلس انصار اللہ نے بھی اس طرف توجہ دلانے کے لئے ٹریکٹ چھپوائے ہیں۔اس بارے میں صرف ایک مجلس سے رپورٹ آئی ہے۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ نماز کا مرکز جس گھر میں ہے ، اُس کے مالک سے کسی دوسرے کا اختلاف ہے تو وہ نماز کی طرف بھی آنے سے گریز کریں گے۔اس لئے اس طرف ضرور توجہ دیں۔تربیت کی کمزوری ، نمازوں میں غفلت ، چندوں میں کمی ، اور اس طرح دوسرے امور پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔بہت سے انصار تنظیم میں شامل نہیں سب انصار کو اس میں شامل کریں۔وہ ہماری تربیت سے بھی محروم رہے ہیں۔تحریک جدید میں بھی سب انصار شریک نہیں ہیں۔معاونین خصوصی زیادہ بن سکتے ہیں۔صف اوّل اور صف دوم میں انصار اپنی کوشش کریں۔اس طرح معین رپورٹ بھی ہو جائے گی اور تحریک جدید کا ٹارگٹ بھی