تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 70 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 70

رپورٹ قیادت ممالک بیرون قلمی دوستی اس وقت تک دنیا کے اٹھارہ مختلف ممالک میں مجالس انصار اللہ قائم تھیں۔ان میں سے چار ممالک یعنی سوئٹزر لینڈ۔سپین۔سویڈن اور ناروے میں امسال نئی مجالس قائم ہوئیں۔ہالینڈ اور گیمبیا میں مجالس کا قیام زیر کارروائی رہا۔بیرونی ممالک کی مجالس میں سے بعض بہت فعال رہیں اور مجلس مرکز یہ کے لائحہ عمل کے مطابق مختلف شعبہ جات کی مساعی میں حصہ لیتی رہیں لیکن مرکز سے ان کا رابطہ اتنا گہرا اور باقاعدہ نہیں تھا جتنا کہ ہونا چاہیئے تھا۔لہذا امسال تمام بیرونی ممالک سے پختہ اور باقاعدہ رابطہ پیدا کرنے کی خاص طور پر کوشش کی گئی جس کے نتیجہ میں اکثر مجالس کو اس طرف پہلے سے زیادہ توجہ پیدا ہوئی۔پاکستان کی طرح بیرونی ممالک کی مجالس بھی اپنے اپنے علاقہ میں اصلاح وارشاد تعلیم ،اشاعت جنید وغیرہ مختلف شعبہ جات کے تحت کام کرتی رہیں۔اس پہلو سے مجلس غانا کی کارکردگی بہت نمایاں اور قابل تحسین رہی۔غانا کی مجلس نے اپنے آپ کو ریجن کی سطح پر منظم کیا ہوا تھا۔یہاں تین ریجنل مجالس یعنی اشانٹی ریجن ہسنٹرل ریجن اور BRONG AHAFO REGION کی مجالس نے مقامی طور پر بھی اور ریجنل سطح پر بھی اپنی مساعی جاری رکھی۔چنانچہ اشانٹی ریجن کی باقاعدگی سے جنرل میٹنگز ہوتی رہیں۔شعبہ تعلیم کے تحت قرآن مجید کے علاوہ مبتدی انصار کو قاعدہ میسر نا القرآن پڑھانے کا بھی انتظام تھا۔سنٹرل ریجن کی مجلس نے اس سال اپنا پہلا سالانہ اجتماع منعقد کیا۔اس ریجن کے تمام گیارہ سرکٹس میں مجلس کی تنظیم کی جا چکی تھی۔مجلس انصار اللہ نائیجیریا نے بھی اپنا چھٹا سالانہ اجتماع امسال ۲۹۔۳۰ ستمبر بروز ہفتہ، اتوار بمقام اونڈ و ON) کیا جس میں تقریباً ۵۰۰ احباب نے شرکت کی۔اس اجتماع میں علماء سلسلہ کی تقاریر کے علاوہ مختلف مقابلہ جات بھی ہوئے جن میں انصار کی بڑی تعداد نے بہت دلچسپی سے حصہ لیا۔زعماء نے اپنی اپنی مجالس کی مساعی کی سالانہ رپورٹیں اور ناظم صاحب اعلی نائیجیریا نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور آئندہ سال کے لئے لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے اس طرف توجہ دلائی کہ جہاں مجلس کا قیام عمل میں نہیں آسکا۔آئندہ سال کوشش کی جائے۔برطانیہ میں امسال ۵ اور ۶ مئی کو مجلس انصار اللہ لندن نے اپنے دوسرا سالانہ اجتماع منعقد کیا۔اس اجتماع سے دیگر مقررین کے علاوہ محترم امام صاحب مسجد لندن اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔دن کے اجلا سات میں حاضری نوے اور سو کے درمیان رہی۔جبکہ سینتیس دوست رات کو بھی مقامِ اجتماع میں مقیم اور نماز تہجد میں شامل ہوئے۔مجلس انصار اللہ لندن نے مسلمانوں کی سہولت کے لئے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں نمازوں کے