تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 64 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 64

۶۴ چنانچہ حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان ، ملتان، لاہور ، جھنگ ، جہلم اور پشاور کی مجالس نے اس مرکزی ہدایت پر عمل کیا۔ہفتہ تربیت و اصلاح وارشاد کے سلسلہ میں قائد صاحب اصلاح وارشاد نے دو مضامین بعنوان ” خلافت کی برکات اور احمدیت کی تائید میں الہی نشانات لکھے جو شائع ہو کر تمام مجالس کو پہنچائے گئے۔علاوہ ازیں ایک تربیتی دو ورقہ بعنوان ” بڑوں کا ادب بھی لکھا۔مجلس مرکزیہ کے ماہانہ سرکلرز میں بھی وقتا فوقتا قیادت کی طرف سے نوٹ لکھا جاتا رہا۔رپورٹ قیادت تعلیم (۱) قیادت تعلیم کے پروگرام میں یہ امر شامل ہے کہ انصار میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کا ذوق پیدا کیا جائے۔اس طرح مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود کی طرف انہیں توجہ دلائی جائے۔اس مقصد کے حصول کے لئے سہ ماہی امتحانوں کا انتظام کیا جاتا رہا۔ہر سہ ماہی کے لئے ایک ربع قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود کی ایک کتاب بطور نصاب مقرر کی جاتی رہی۔اس کے علاوہ عام دینی امور سے واقفیت بہم پہنچانے کے لئے مجلس کی شائع کردہ بنیادی معلومات کا رسالہ بھی امسال شامل نصاب کیا گیا۔قرآن کریم کے پارہ ۱۹ کا نصف آخر اور پارہ ۲۰ کا نصف اول اور کتب میں تجلیات الہیہ، کشف الغطاء، فتح اسلام اور سبز اشتہار شامل نصاب کی گئیں۔بنیادی نصاب کا رسالہ ختم ہو چکا تھا اس لئے اس کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا۔صدر محترم کی ہدایت کے مطابق بعض علماء سے اس پر نظر ثانی کروائی گئی تا کہ رسالہ زیادہ مفید ہو سکے۔مکرم ملک سیف الرحمن صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ، مکرم مولا نا عبدالمالک خان صاحب ناظر اصلاح وارشاد مکرم مولا نا محمد حمد صاحب جلیل پر وفیسر جامعہ احمدیہ اور مکرم مبشر احمد صاحب را جیکی نے نظر ثانی کے کارخیر میں حصہ لیا۔صدر محترم نے خود بھی ذاتی دلچسپی لے کر مسودہ کی ترمیم و اصلاح فرمائی۔مکرم میاں عبد الحق صاحب رامہ نے کتابت کے بعد مسودہ کو بالاستیعاب پڑھا اور مزید بہتر بنایا۔سال رواں میں چار مرکزی امتحان ہوئے۔پہلا سہ ماہی امتحان مارچ میں ہوا جس میں ۹۵ مجالس کے ۱۹۸۴ انصار نے حصہ لیا۔گزشتہ سال پہلی سہ ماہی میں ۴۶ مجالس کے ۱۶۲۷ انصار نے حصہ لیا تھا۔اس طرح سال گزشتہ کے مقابلہ میں پہلی سہ ماہی میں بلحاظ تعداد مجالس اور تعداد انصار نمایاں ترقی ہوئی۔دوسری سہ ماہی کا امتحان جون میں ہوا۔اس میں ۸۰ مجالس کے ۸۸۶ انصار نے حصہ لیا۔گذشتہ سال دوسری سہ ماہی میں ۴۳ مجالس کے ۶۳۱ اراکین نے حصہ لیا تھا۔تیسری سہ ماہی کا امتحان ستمبر میں ہوا۔گزشتہ سال کی سہ ماہی سوم میں ۴۷ مجالس کے ۶۷۵ انصار نے حصہ لیا تھا۔سہ ماہی چہارم میں اللہ مجالس کے ۵۶۳ انصار شریک ہوئے تھے۔(۲) امتحانات کے علاوہ قیادت تعلیم کی طرف سے ۲۵ مختصر نوٹ تعلیم القرآن اور مطالعہ کتب حضرت