تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 467
۴۶۷ صاحب نائب صدر رہے۔پہلے ناظم اعلیٰ ملک مکرم عبدالرؤف خان صاحب مقرر ہوئے۔جو اس کے علاوہ زعیم مجلس مالمو کے فرائض بھی ادا کر رہے تھے۔جنوری تا مارچ ۱۹۸۰ء میں ناظم اعلیٰ صاحب نے لنڈ یو نیورسٹی کے شعبہ دینیات میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے موضوع پر دو تقاریر کیں۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مرکزیہ نے ۲۱ مئی ۱۹۸۱ء کو مجلس مالمو اور ۲۲ مئی کو گوٹن برگ کا دورہ کیا۔اس وقت مجلس مالمو میں میں چار اور مجلس گوٹن برگ میں ایک ناصر مقیم تھے۔سپین ۱۹۷۹ء میں مکرم مولانا کرم الہی صاحب ظفر نے سپین میں مجلس انصار اللہ کو قائم کیا۔ابتداء میں صرف تین انصار تھے لہذا سارے ملک پر مشتمل ایک ہی مجلس قائم ہوئی۔انصار کی تعداد بہت تھوڑی ہونے کی وجہ سے علیحدہ سالانہ اجتماع منعقد نہ کروایا جاسکا۔امریکہ مکرم میرمحمود احمد صاحب ناصر مبلغ سلسلہ کی سفارش پر اپریل ۱۹۸۰ء میں یہاں مجلس کا با قاعدہ قیام ہوا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مرکزیہ نے جون جولائی ۱۹۸۱ء میں امریکہ کا دورہ فرمایا۔اس دوران آپ بوسٹن ، نارتھ جرسی، ولنگ بورو، فلاڈلفیا، نیویارک ، واشنگٹن ، بالٹی مور، ڈیٹن ، سینٹ لوئیس، نارتھ شکا گو، پورٹ لینڈ کے مقامات پر تشریف لے گئے۔مکرم نائب صدر صاحب کے دورہ سے مجلس کی سرگرمیوں کو بہت تقویت ملی اور تجنید ، بجٹ اور تعلیمی پروگرام کی طرف خاص توجہ پیدا ہوئی۔مرکزی گیسٹ ہاؤس ربوہ کی تعمیر کے لئے امریکہ کے انصار نے گرانقدر عطیہ دیا۔۱۹۸۱ء کے جن ملکی عہدیداران کا علم ریکارڈ سے ہو سکا ہے۔اُسے یہاں درج کیا جاتا ہے۔مکرم مسعود احمد صاحب ( ناظم اعلی ملک )، مکرم مبشر احمد صاحب ( نائب ناظم اعلی) ، مکرم محمد صادق صاحب (معتمد تربیت)، محمد یکی شریف صاحب (معتمد اصلاح وارشاد ) ، مکرم نصیر احمد خان صاحب ( معتمد مال ) مکرم نورالدین صاحب ( معتمد تعلیم )، مکرم امین اللہ سالک صاحب ناظمین علاقہ : ٹڈویسٹ مکرم برا در مظفر احمد ظفر صاحب، گریٹ لیک: مکرم برادر رشید احمد صاحب، ویسٹ کوسٹ : مکرم برادر رحمت جمال صاحب عہد یداران مجالس واشنگٹن مکرم برادر محمد امین صاحب ( زعیم) بوسٹن: مکرم عابد حنیف صاحب ( زعیم)