تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 466
۴۶۶ چوتھا سالانہ اجتماع جزائر فجی کی ذیلی تنظیموں کا مشترکہ چوتھا سالانہ اجتماع مورخہ ۱۱ ۱۲ اپریل ۱۹۸۲ء کو مسجد ناصر مارو میں منعقد ہوا۔صبح دس بجے اجتماع کی کارروائی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔نظم کے بعد مولانا سجاد احمد صاحب خالد امیر و مشنری انچارج نے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث " کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا اور اجتماع کی غرض و غایت بیان کی۔افتتاحی اجلاس کے بعد مقابلہ پیغام رسانی ہوا۔ایک بجے نماز ظہر وعصر کی ادائیگی کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔دوسرا اجلاس دو پہر ایک بج کر پینتالیس منٹ پر شروع ہوا۔تلاوت و ظم کے بعد مکرم ڈاکٹر شوکت علی صاحب پرنسپل ناندی کالج نے برکات خلافت پر تقریر کی۔ڈاکٹر صاحب کی تقریر کے بعد اذان ، تلاوت اور تقاریر کے مقابلہ جات میں انصار ، خدام اور اطفال نے حصہ لیا۔ساڑھے تین بجے فٹ بال کا پہلا مقابلہ ناندی اور لٹو کا کی ٹیموں کے درمیان ہوا جبکہ دوسرا مقابلہ مارو اور صووا کے درمیان ہوا۔رسہ کشی کا مقابلہ ناندی اور لٹو کا کے درمیان ہوا۔بعد ازاں مقابلہ معلومات منعقد ہوا۔۱۲ اپریل کو نماز تہجد اور فجر ادا کی گئی جس کے بعد درس قرآن اور ملفوظات ہوا۔آٹھ بجے اجلاس کا آغاز ہوا جس میں مکرم ممتاز علی مقبول صاحب نے انصار اللہ کی تاریخ بیان کی۔اس کے بعد میوزیکل چیئر نظم خوانی اور جنرل نالج کے مقابلہ جات ہوئے۔گیارہ بجے ریفریشمنٹ کے بعد فٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔انعامات کی تقسیم مکرم بھائی عبداللطیف مقبول صاحب سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کی۔امیر صاحب نے اپنی اختتامی تقریر میں بعض قرآنی دعاؤں کی طرف توجہ دلائی اور ان کی مختصر تفسیر کر کے ان کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی تلقین کی۔دعا پر یہ اجتماع ختم ہوا۔اس اجتماع میں مندرجہ ذیل انصار نے انعامات حاصل کئے۔اذان اول مکرم منظور الہی خان صاحب (لٹو کا) دوم: مکرم اسماعیل صاحب (صووا) تلاوت قرآن کریم : اول مکرم اسماعیل صاحب (صووا) دوم : مکرم منظور الہی صاحب (لٹوکا) نظم : اول مکرم ماسٹر محمد حسین صاحب (لٹو کا) دوم : مکرم مولوی محمد شریف صاحب ( ناندی) تقریر : اول مکرم لطیف مقبول صاحب (صووا) دوم : مکرم مولوی محمد شریف صاحب ( ناندی) ﴿۲۳﴾ سویڈن مجلس انصاراللہ سویڈن کا قیام ۲۷ ستمبر ۱۹۷۹ء کو عمل میں آیا۔مالمو اور گوٹن برگ میں دو مجالس قائم ہوئیں۔پہلے مکرم سید کمال یوسف صاحب، اور پھر علی الترتیب مکرم منیر الدین احمد صاحب اور مکرم سید کمال یوسف