تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 445 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 445

۴۴۵ بارہ میں بتایا کہ وہاں مکرم اکبر تیجو صاحب نے سب سے پہلے بیعت کی تھی۔انہوں نے مسلسل اپنا تعلق احمد یہ مسجد روزبل کے ساتھ رکھا۔ان کو تبلیغ کا جنون تھا۔وہ جہاں جاتے تبلیغ شروع کر دیتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کی کوششوں کو نوازا اور اس علاقہ کے اور لوگ بھی احمدی ہو گئے۔اس دلچسپ اور ایمان افروز پروگرام کے بعد مکرم الحاج عبید اللہ بھنوصاحب نے ”حضرت احمد علیہ السلام کے موضوع پر تقریر کی اور آپ کی آمد کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔مکرم مولوی صدیق احمد صاحب منور مبلغ انچارج و نائب صدر نے اختتامی تقریر میں کہا کہ انصار زندگی کے جس دور میں داخل ہو چکے ہیں، اس کے پیش نظر ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کریں۔آپ نے تبلیغ کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ ہر ناصر آج یہ عزم کرے کہ وہ تبلیغ کو بہت اہمیت دے گا اور اسے ایک فرض خیال کرے گا۔آپ نے اس موقع پر نماز با جماعت، لین دین کے معاملات میں نیک نمونہ پیش کرنے اور بالخصوص تربیت اولاد کی طرف توجہ دینے کی تاکید کی۔خلیفہ وقت کی ہدایات کے مطابق قرآن مجید ناظرہ ، باترجمہ اور تفسیر کاعلم حاصل کرنے کے متعلق بتایا۔موصوف نے تقریر کے دوران حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ کا مرسلہ پیغام پڑھ کر سنایا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی صحت کے بارہ میں دوستوں کو بتایا اور حضور پُر نور کی کامل شفایابی کے لئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے اجتماعی دعا کرائی اور یوں مجلس انصار اللہ ماریشس کا دوسرا سالانہ اجتماع انجام پذیر ہوا۔اجتماع کے اختتام پر احباب مسجد کے عقب میں جمع ہوئے جہاں پر گروپ فوٹو لئے گئے۔صدر مجلس انصاراللہ مرکزیہ کا پیغام اس اجتماع پر صدر محترم نے مندرجہ ذیل پیغام ارسال فرمایا: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ممبران کرام مجلس انصاراللہ ماریشس هُوَ النَّاصِرُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ پڑھ کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ آٹھ جون ۱۹۸۰ء کو اپنا دوسرا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق پا رہے ہیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بہت کامیاب فرمائے اور آپ سب کو اس کی برکات سے مالا مال کرے۔آمین۔مکرم عزیزم مولوی صدیق احمد صاحب منور مبلغ انچارج ماریشس نے مجھے آپ کی یہ خواہش