تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 428
۴۲۸ انتخاب عہد یداران: اس موقعہ پر مجلس انصار اللہ انڈونیشیا کے نئے عہد یداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔انتخاب کی تفصیل درج ذیل ہے۔ا۔نائب صدر۔۔۔کرم رئیس التبلیغ صاحب انڈونیشیا ۲۔ناظم اعلی۔۔۔مكرم عبدالمنان صاحب ۳۔نائب ناظم اعلی۔۔۔۔مکرم محمد بکری صاحب ۴۔معتمد (سیکرٹری ) عمومی۔۔۔مکرم اینچو کی در سوصاحب ۵- محاسب۔۔۔۔مکرم ڈاکٹر زین الدین صاحب معتمد مال مکرم یویو ماسدو کی صاحب ۷۔معتمد تعلیم و تربیت اول۔۔۔۔مکرم شکری بر ماوی صاحب معتمد تعلیم و تربیت دوم۔۔۔مکرم محمد بکری صاحب ۹ معتمد اصلاح وارشاداول۔۔۔۔مکرم چو چو احمدی صاحب ۱۰ معتمد اصلاح وارشاد دوم۔۔۔۔مکرم آڈانگ عباس صاحب ۱۱۔معتمد تالیف و تصنیف۔۔۔مکرم عبدالرحیم صاحب غنی ۱۲۔معتمد اجتماع اوّل۔۔۔مکرم اڈانگ عباس صاحب ۱۳ معتمد اجتماع دوم مکرم بینگ صاحب ۱۴۔معتمد ذہانت و صحت جسمانی۔۔۔مکرم محمود بکری صاحب الوداعی تقریب اس تقریب میں مندرجہ ذیل مقررین نے خطاب کیا۔ا۔نمائندہ مبلغین۔۔۔مکرم میاں عبدالحی صاحب ۲۔نمائندہ نیشنل صدر جماعت احمدیہ انڈونیشیا مکرم آ ڈانگ حمید صاحب نمائندہ مجلس انصار اللہ انڈونیشیا مکرم محمد یحیی صاحب مکرم میاں عبدالحی صاحب نے اپنی تقریر میں اس خیال کو غلط قرار دیا کہ انصار اللہ کا مطلب کمزور اور بڑھاپے کو پہنچنے والے لوگ ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ چالیس سال کی عمر میں انسان ذہنی طور پر پختہ اور بالغ ہوتا ہے اور یہی سوچ سمجھ کر کام کرنے والی عمر ہے۔یہی وجہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کواللہ تعالیٰ نے چالیس سال کی عمر میں نبوت کے عہدہ جلیلہ پر سرفراز فرمایا۔انصار کے ذمہ نو جوانوں اور بچوں کی تربیت کی ذمہ داری ہے۔ان کے بعد مکرم آ ڈانگ حمید صاحب نے اپنی تقریر میں جماعت کی تنظیم پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ