تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 425 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 425

۴۲۵ بشاشت سے پیش کرنا چاہئیے۔دوستوں کی مالی قربانیوں پر تو رشک آتا ہے مگر وقت کی قربانی پر بھی توجہ ہونی چاہئیے۔وقت کی قربانی بھی اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے۔آپ نے مجلس کے انتظامی امور کے بارہ میں بعض اصولی رہنما باتوں کا ذکر کیا۔آپ نے مکرم ہدایت اللہ بنگوی صاحب ناظم اعلی مجلس یو۔کے کی مساعی کا شکر یہ ادا کیا اور چونکہ وہ کچھ عرصہ کے لئے انگلستان سے لمبی رخصت پر جارہے تھے، ان کی جگہ مکرم چوہدری انوراحمد صاحب کا اہلوں کو اس دسمبر ۱۹۸۲ ء تک ناظم اعلیٰ یو۔کے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔اسی طرح آپ نے مکرم ڈاکٹر بشارت احمد صاحب کو شمالی انگلستان کے لئے ناظم اعلیٰ انصار اللہ مقرر کیا۔بعد میں آپ نے رسالہ انصار اللہ کے لئے خریداری اور مرکزی گیسٹ ہاؤس کی توسیع کے سلسلہ میں مزید چندہ کی تحریک کی۔آپ نے تمام مجالس اور جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حالیہ دورہ کے ایام میں ان سے تعاون کیا۔مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے احمدیت کا مستقبل اور ہماری ذمہ داریوں پر خطاب کیا اور بچوں کے دینی مقابلوں کے بارہ میں کچھ فیصلوں کا اعلان کیا۔آپ نے انگلستان کی جماعت احمدیہ کی مالی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انگلستان میں جمع شدہ جو بلی فنڈ کی رقوم سے پین کی مسجد اور اوسلو مشن خریدا گیا۔علاوہ ازیں انگلستان میں بھی پانچ نئے مراکز احمدی بھائیوں اور بہنوں کی مالی قربانی سے خرید لئے گئے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ ہمارا ایک نظام ہے۔ایک مرکز ہے اور ایک امام ہے۔ہم نے آگے بڑھنا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکے گی۔دوستوں کو چاہیے کہ نمازوں اور روزوں کے ذریعہ دعاؤں میں آج کل بہت زور دیں۔ازاں بعد اعزاز پانے والے اطفال و ناصرات میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے انعامات تقسیم فرمائے۔تمام بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ان مقابلوں میں مکرم مبارک احمد صاحب ساقی مبلغ سلسله، مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب، مکرم مولوی عبدالکریم شر ما صاحب، مکرم محمد اکرم غوری صاحب ، مکرم داؤد گلزار صاحب نے حج کے فرائض انجام دیئے۔جملہ حاضرین کی خدمت میں ہفتہ کی رات کا کھانا اور اتوار مورخہ ۱۴ جون صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا مجلس کی طرف سے پیش کیا گیا۔جو احباب لندن سے باہر سے تشریف لائے تھے ان کو اتوار رات کا کھانا بھی پیش کیا گیا۔اختتامی دعا سے پیشتر مکرم چوہدری ہدایت اللہ صاحب بنگوی ناظم اعلیٰ نے ان تمام کارکنان کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے بڑی محنت کے ساتھ اس اجتماع کو کامیاب بنایا کی کوشش کی تھی۔خاص طور پر مکرم ڈاکٹر ولی شاہ صاحب اور ان کے معاونین مکرم حنیف الرحمن صاحب اور مکرم اعجاز بٹ صاحب جنہوں نے تمام حاضرین کے لئے کھانا تیار کیا۔اسی طرح مکرم چوہدری عبدالکریم صاحب کا جنہوں نے لاؤڈ سپیکر کا انتظام کیا اور تقاریر کی ریکارڈنگ کی اور مکرم چوہدری رشید احمد صاحب سیکرٹری تعلیم و تربیت یو کے کا بھی شکر یہ ادا کیا جنہوں نے اس موقع پر