تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 396
۳۹۶ اور پھر نہایت دلچسپ رنگ میں اس کا جواب دیتے۔حاضرین مجلس جوابات سے بہت متاثر ہوئے۔۷۴ ) اجلاس گوجرانوالہ مجالس گرمولا ور کاں اور نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کا تربیتی اجلاس ۲۰ ستمبر ۱۹۸۱ء کو بعد نماز مغرب گرمولا در کاں میں ہوا۔مکرم عبد القادر بھٹی صاحب ناظم ضلع اور مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر مربی ضلع نے تقاریر کیں۔اس موقع پر سلائیڈ ز بھی دکھائی گئیں۔﴿20﴾ ضلع راولپنڈی کا سالانہ تربیتی اجتماع ۲۴ ۲۵ ستمبر ۱۹۸۱ء کو مجالس انصار اللہ ضلع راولپنڈی کا سالانہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔محترم صدر صاحب مجلس نے اس اجتماع میں شمولیت فرمائی۔حاضری چار سو رہی۔مجالس کی نمائندگی سو فیصد تھی۔بڑی تعداد میں خدام بھی شامل ہوئے۔اجتماع کے کل پانچ اجلاس ہوئے۔۲۴ ستمبر کو پانچ بجے شام پہلا اجلاس زیر صدارت مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد عہد دہرایا گیا۔پھر نظم پڑھی گئی جس کے بعد صاحب صدر نے افتتاحی خطاب فرمایا پھر مکرم مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت راولپنڈی نے خطاب فرمایا۔دوسرا اجلاس ساڑھے سات بجے شام مکرم شیخ عبدالوہاب صاحب امیر جماعت اسلام آباد کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد کرنل دلدار احمد صاحب ناظم ضلع راولپنڈی نے تربیت اولا داور مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر مبسوط تقریر فرمائی۔۲۵ ستمبر کی صبح کونماز تہجد باجماعت ادا کی گئی۔سوا پانچ بجے تیسرا اجلاس مکرم مرزا مبارک بیگ صاحب زعیم اعلی راولپنڈی شہر کی صدارت میں شروع ہوا۔درس قرآن کریم مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب صادق مربی سلسلہ راولپنڈی نے ، درسِ حدیث مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ واہ کینٹ نے اور درس ملفوظات حضرت مسیح موعود مکرم کرامت اللہ صاحب مربی سلسلہ گوجرخان نے دیا۔ناشتہ کے بعد ساڑھے آٹھ بجے چو تھا اجلاس مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم مولوی اللہ بخش صاحب صادق نے ” جماعت احمدیہ کے قیام کے مقاصد پر تقریر فرمائی۔پھر مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد نے قدرت ثانیہ کی اہمیت“ کے موضوع پر خطاب کیا۔گیارہ بجے یہ اجلاس ختم ہوا۔طعام اور نماز جمعہ کے بعد آخری اجلاس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد صدر محترم نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے انصار