تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 395 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 395

۳۹۵ میں کیا گیا تھا۔جہاں نماز مغرب تک بفضل خدا قریباً سات سو افراد جمع ہو گئے۔مستورات کے لئے پردے کا انتظام تھا اور مقامی جماعت کی طرف سے مہمانوں کے کھانے کا انتظام تھا۔مرکزی وفد جماعت مذکورہ میں عصر کے وقت پہنچا۔جس کے معاً بعد رُشد و ہدایت کی باتیں سننے کے لئے مقامی اور اردگرد کے چکوک کے لوگ جمع ہونے شروع ہو گئے چنانچہ درختوں کے ٹھنڈے سایہ تلے حاضرین کو سب سے سے پہلے جماعت احمدیہ کے عقائد سے آگاہ کیا گیا اور اُن کے سوالات کے مفصل جواب مکرم مولانا رحمت اللہ شاہد صاحب مربی سلسلہ خانیوال نے دیئے۔بعد نماز مغرب با تصویر تعارفی لیکچر مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دیا۔اس دوران تبلیغ حق کے مناظر پیش کئے گئے، جن سے حاضرین بہت متاثر ہوئے۔۷۲ تربیتی اجتماع ضلع بدین استمبر ۱۹۸۱ء کو مجالس انصار اللہ ضلع بدین کا ایک کامیاب تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔صدر محترم نے اس اجتماع میں شمولیت فرمائی۔بدین شہر پہنچنے پر ضلعی عہدیداران و زعماء نے صدر محترم کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔اجتماع سے قبل آپ نے نماز جمعہ پڑھائی۔خطبہ جمعہ میں آپ نے بتایا کہ احمدیت اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرتی ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ آئندہ احمدیت کے ذریعہ ہی دین حق دنیا میں غالب آئے گا۔انشاء اللہ۔نماز جمعہ کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے سورۃ حم السجدہ کی آیت إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَة کی پر معارف تفسیر بیان فرمائی۔اس موقع پر ایک مجلس مذاکرہ بھی منعقد ہوئی جس میں صدر محترم نے مہمانوں کے سوالات کے مدلل جواب دیئے۔حاضری کے لحاظ سے بھی یہ اجتماع خدا کے فضل سے بہت کامیاب رہا۔﴿۳﴾ صدر محترم کا دورہ سیالکوٹ ۱۸ ستمبر ۱۹۸۱ء بروز جمعہ صدر محترم مجلس سیالکوٹ کے دورہ پر تشریف لے گئے۔آپ نے جامع مسجد کبوتراں والی میں نماز جمعہ پڑھائی۔جس میں ملحقہ دیہات کے بہت سے احباب بھی شامل ہوئے۔نماز جمعہ کے بعد صدر محترم نے پہلے تحصیل سیالکوٹ کے زعماء انصار اللہ سے خطاب فرمایا۔پھر احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے اراکین سے ملاقات کی اور انہیں قیمتی نصائح سے نوازا۔چار بجے سہ پہر مکرم میاں محمد شفیع صاحب کی کوٹھی پر ایک کامیاب مجلس مذاکرہ انصار اللہ سیالکوٹ شہر کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔اس میں ایک ہزار کے قریب افراد شامل ہوئے۔جن میں وکلاء، تجار، صنعت کار، زمیندار، کالجز کے طلباء اور دیگر تعلیم یافتہ دوست شامل تھے۔مہمانوں کے تحریری سوالات کے جواب صد محترم نے نہایت مدلل اور مؤثر انداز میں دیئے۔آپ ہر سوال خود پڑھ کر سناتے۔اگر اس میں کوئی کمی ہوتی تو اسے خود پورا کرتے