تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 369 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 369

۳۶۹ ہوتی ہے۔دیکھنے والوں کو یہ لگتا ہے کہ خوف کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں لیکن اُن کے لئے یہ مقام خوف کا ہوتا ہی نہیں۔دیکھنے والے سمجھتے ہیں یہ حزن اٹھا رہے ہیں لیکن ان کے لئے مقام حزن ہوتا ہی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کئی جگہ اس مضمون کو کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں کہ خدا کی خاطر دُکھ اُٹھانے میں ایسی لذت ہے کہ اہل دنیا کوعلم نہیں ہے۔اگر ان کو علم ہو جائے تو وہ دوڑ کر آراموں کو چھوڑ کر ان لذتوں کو اٹھانے کی کوشش کریں۔پس دین آسان کیا گیا ہے۔دین مشکل نہیں بنایا گیا مگر اس طریق کو اختیار کریں جس طریق پر دین آسان ہوتا ہے۔اور وہ محبت ہی کا رستہ ہے۔محبت کو چھوڑ کر دین آسان نہیں ہے، بہت مشکل کام ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کو اور زیادہ وضاحت سے کھولتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرمایا کہ اعلان کر دے۔قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اے لوگواے بنی نوع انسان اگر تم اللہ سے محبت کا دعوی کرتے ہو تو مبارک ہو ، خوشی ہو تمہارے لئے کہ میں بھی اسی راہ پر چلنے والا ہوں۔فَاتَّبِعُونِي عاشق صادق تمہیں مل گیا ہے۔تمہارے سارے راستے آسان کرنے والا محبت کے اسلوب بتانے والا ، میں بھی تو اسی عشق کے رستہ پر قدم مارتا ہوا خدا کی طرف بڑھ رہا ہوں۔اس لئے محبت کا دعوی رکھنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔آؤ ! میری طرف آؤ اور میری اطاعت کرو اور میری متابعت کرو۔نتیجہ یہ نکلے گا کہ میرے پیچھے چل کر محبت کی ہر ادا خدا کو پیاری لگے گی۔میرے پیچھے چلتے ہوئے خدا سے جو پیار کا اظہار کرو گے تو تمہیں کہیں ٹھوکر نہیں لگے گی اور کہیں غلطی نہیں ہوگی۔ہر اطاعت کے نتیجہ میں يُنبكُمُ الله۔اللہ تم سے محبت کرتا چلا جائے گا۔بہت عظیم الشان مضمون ہے محبت کرنے والوں کے لئے۔اللہ تعالیٰ نے رستہ اتنا آسان کر دیا ہے کہ اس ایک پیغام کے نتیجے میں اگر عالم اسلام ہمیشہ فخر سے اچھلتا رہے اور کودتا رہے تو وہ حق ادا نہیں کر سکے گا شکر یہ کا۔بظاہر کتنی مشکل راہ ہے۔کتنے تفصیلی احکامات ہیں۔سات سو او امر اور نواہی ہیں یوں لگتا ہے ایک پہاڑ ہے مشکلات کا، اس میں سے کیسے گزریں گے۔لیکن کوہ کن نے دنیا کی محبت میں اپنے لئے پہاڑ کا کاٹنا آسان کر لیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت کے ذریعہ ان مشکلات کو آسان کرنے کا کیسا پیارا رستہ بتا دیا کہ محبت کی راہ سے میری طرف آؤ، ہر مشکل تمہارے لئے آسان ہو جائے گی۔اور ادائیں کیا ہیں محبت کی حقوق کیا ہیں جو تم نے ادا کرنے ہیں؟ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم محبت کی راہ سے مجھ تک پہنچ چکے ہیں۔ان کے پیچھے پیچھے چلے آؤ۔تمہارے لئے کوئی مشکل اور کوئی خدشہ نہیں ہے۔عملا یہ ہوتا ہے بعض دفعہ محبت کے نتیجہ میں بھی محبت نہیں ملا کرتی۔اگر غلطی سے محبت کا اظہار غلط ہو جائے۔کئی ایسے محبوب ہیں جو عاشقوں