تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 336
۳۳۶ کی طرف توجہ دلائی۔اسلام اور احمدیت کی ترقی خلافت سے وابستہ ہے پر مکرم عبدالقیوم صاحب ایم اے نے اور فتوحات کے وقت درود و استغفار کی اہمیت پر مکرم خلیفہ عبدالرحمان صاحب نے تقاریر کیں۔دوسرا اجلاس جو رات آٹھ بج کر دس منٹ پر شروع ہوا، صدارت کے فرائض مکرم شیخ محمد اقبال صاحب نے ادا کئے۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم شیخ محمد اقبال صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فیضان قیامت تک جاری ہے اور مکرم مولانا روشن دین احمد صاحب مربی سلسلہ کوئٹہ نے قرآن کریم زندہ کتاب ہے“ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔اس کے بعد سوال و جواب کی محفل منعقد ہوئی۔مکرم شیخ محمد حنیف صاحب اور مکرم مولانا روشن دین احمد صاحب نے حاضرین کے مختلف علمی سوالات کے جوابات دیئے۔۲۱ ستمبر بروز جمعہ نماز تہجد و فجر کے بعد مکرم مولانا روشن دین احمد صاحب نے درس قرآن کریم، مکرم میاں عبدالقیوم صاحب نے درسِ حدیث اور مکرم چوہدری محمد حیات صاحب نے درس ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام دیا۔سیر و ناشتہ کے بعد اختتامی اجلاس صبح سوا آٹھ بجے زیر صدارت مکرم میاں بشیر احمد صاحب ناظم اعلیٰ بلوچستان شروع ہوا۔تلاوت نظم کے بعد تقریری مقابلہ ہوا۔پھر مکرم شیخ فضل حق صاحب نے جوستمی سے اجتماع میں تشریف لائے تھے ، رشتہ ناطہ سے متعلق خطاب کیا۔بعد ازاں مکرم میاں بشیر احمد صاحب نے ذکر حبیب“ کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود کی بعض اثر انگیز روایات سنائیں اور کوئٹہ میں مقیم مختلف صحابہ کا بھی تذکرہ کیا۔آخر پر مکرم شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعت نے رشتہ ناطہ اور مقام خلافت پر روشنی ڈالی۔عہد کے بعد تقسیم انعامات ہوئی اور دعا کے ساتھ یہ مبارک اجتماع ختم ہوا۔اجتماع میں کوئٹہ کی چاروں زعامتوں کے علاوہ ستی ، زیارت اور خضدار سے ستر انصار شریک ہوئے۔چالیس خدام، پچاس اطفال اور خواتین ان کے علاوہ تھیں۔اجتماع لاہور مجالس لاہور کا اجتماع ۲۱ ستمبر ۱۹۷۹ء بعد نماز جمعہ دارالذکر لاہور میں زیر صدارت مکرم چوہدری حمید نصر اللہ صاحب امیر جماعت لاہور منعقد ہوا۔تلاوت اور عہد کے بعد امیر صاحب نے افتتاحی تقریر میں انصار کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے کارکردگی کی مختصر رپورٹ پیش کی اور باقی زعماء نے اپنے چیدہ چیدہ کاموں سے آگاہ کیا۔آخر پر مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید نے انعامات تقسیم کئے اور اپنے خطاب میں نَحْنُ انصار اللہ بنے کے عملی ثبوت پر روشنی ڈالی۔اجتماع میں آٹھ سو افراد کی حاضری تھی۔اجتماع کے لئے ہینڈبل چھپوا کر تقسیم کئے گئے تھے۔اجتماع جھنگ شہر جھنگ شہر کا سالانہ اجتماع ۲۱ ستمبر ۱۹۷۹ء کو منعقد ہوا۔خطبہ جمعہ مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب