تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 322 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 322

۳۲۲ ایسے باغ کی سی ہونی چاہئے جس کا ہر پودا پھل دیتا ہو۔جن دوستوں نے اچھی رپورٹ دی ہے۔ان کی مثال تو خودرو پھل دار پودوں کی سی ہے جو بغیر کسی محنت کے جنگل میں بھی پیدا ہو جاتے ہیں اور تھوڑی سی محنت اور حالات موافق پا کر سرسبز رہتے اور پھل دیتے ہیں۔اگر آپ سب نے صحیح طریق پر کام کیا ہوتا تو ایک آراستہ اور پُر سلیقہ باغ کی طرح آپ کی مثال ہوتی جس کا ہر شجر ثمر دار ہوتا۔اس صورتحال کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ قیادت ضلع کے ساتھ کام کرنے والی کوئی مضبوط ٹیم نہیں۔میں توقع رکھتا ہوں کہ آئندہ کے لئے کام بہتر طریق سے ہوگا۔فی الحال مختصر آچند ہدایات پر اکتفا کی جاتی ہے۔سب سے پہلی بات یہ ہے کہ سب زعماء ہر ماہ لازماً اپنی رپورٹ مرکز میں بھجوایا کریں خواہ کوئی کام بھی نہ کیا ہو۔اس صورت میں آپ یہی رپورٹ دیں کہ اس ماہ فلاں وجہ سے کام نہیں ہو سکا۔آئندہ انشاء اللہ کی پوری کر دی جائے گی۔لائحہ عمل آپ میں سے ہر ایک کو بھیجا جا چکا ہے، اسے بار بار پڑھیں اور ہر ایک شعبہ کے متعلق رپورٹ دیں۔ناظم صاحب ضلع دورہ کریں اور کام کو منظم کریں۔رپورٹ نہ آنے کی صورت میں مرکز یاد دہانی کرائے گا۔یا درکھیں کہ رپورٹ کا آنا بہت ہی ضروری ہے۔اس سے معلوم ہوگا کہ ہمارے دوست کیا کام کر رہے ہیں نیز یا درکھیں کہ رپورٹ میں بالکل صحیح اندراج ہو۔پھر کام پوری کوشش سے کریں۔پہلا قدم خود اٹھا ئیں۔آگے اللہ تعالی خود مدد فرمائے گا۔تبلیغ اور تربیت کی طرف پوری توجہ دیں اور دعا سے بہت کام لیں۔بیج آپ لگائیں۔پودا اللہ تعالیٰ اُگائے گا جو اُسی کے اذن سے پھل بھی دے گا۔صدر محترم نے مزید فرمایا کہ چندہ دینے میں اخلاص سے سے کام لیں اور با شرح دیں۔دوستوں کو مرکز میں لادیں اور کرایہ وغیرہ کی فکر نہ کریں۔اللہ تعالیٰ سبب بنادے گا۔مرکز میں جانے سے ان کے بہت سے غلط خیالات اور کئی قسم کے اعتراضات خود بخود دور ہو جائیں گے میں ایک دفعہ پھر تاکید کرتا ہوں کہ آپ کا ہر قدم ترقی کی طرف اٹھے۔گزشتہ سال جتنا کام کسی ماہ میں ہوا تھا۔اس سال اس ماہ اس سے زیادہ کام ہو، تب کہا جاسکتا ہے کہ آپ کچھ کر رہے ہیں۔سالانہ اجتماع میں سب مجالس کے نمائندے آنے چاہئیں۔بڑی مجالس سے کافی تعداد میں انصار سالانہ اجتماع میں شریک ہوں۔مرکز میں جانے سے کئی قسم کی کمزوریاں دور ہو جاتی ہیں اور کام کا جوش پیدا ہوتا ہے۔سائیکل سکیم : صف دوم کے انصار کے پاس سائیکل ہونا چاہئیے۔خواہ نیا ہو یا پرانا۔اس سے دوسرے فوائد کے علاوہ جن کا ذکر آپ سُن چکے ہیں، محض اس لئے بھی کہ حضرت خلیفہ مسیح الثالث کے فرمان کی تعمیل کر رہے ہیں ، اللہ تعالیٰ کے نزدیک اجر کے مستحق ٹھہریں گے۔صدر محترم کے ارشادات سے قبل مکرم نائب صدر صاحب صف دوم نے سائیکل سے رابطہ اور ملاپ کی