تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 282 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 282

۲۸۲ مرکز یہ اس پر غور کرنے کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں بغرض منظوری پیش کرے۔صدر محترم خود مناسب اور موزوں افراد پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر فرما دیں۔اس کمیٹی کے ممبران کی تعداد کے بارہ میں بھی فیصلہ صدر مجلس کے صوابدید پر منحصر ہو گا۔“ بارہ فیصلہ حضرت خلیفہ المسح : حضور نے کر کا نشان لگایا۔تجویز نمبر ۳ ( قیادت عمومی): رپورٹ سب کمیٹی درباره تجویز نمبرا ایجنڈا شوری ۱۹۸۰ء ”سب کمیٹی شوری ۱۹۸۰ء دستور اساسی کی شق ۱۶۵ کو اس شکل میں منظور کرنے کی سفارش کرتی ہے۔“ زعیم اعلیٰ کا انتخاب مرکزی نمائندہ یا ناظم ضلع یا پریذیڈنٹ یا ان کے نمائندے کی نگرانی میں ہوگا۔“ قاعدہ کا بقیہ حصہ رہنے دیا جائے۔سفارش کمیٹی : " قاعدہ نمبر ۱۶۵ کو مندرجہ ذیل الفاظ میں بدل دیا جائے۔عیم اعلیٰ کا انتخاب مرکزی نمائندہ کی نگرانی میں ہوگا۔قاعدہ کا بقیہ حصہ حسب سابق رہنے دیا جائے۔“ فیصلہ حضرت خلیفہ اسیح: حضور نے 7 کا نشان لگایا۔تجویز نمبر ۳ ( قیادت عمومی): ایجنڈا شوری ۱۹۸۱ء تجویز نمبر۳ ”ربوہ کے انصار کو اجتماع کے دوران کھانے میں شامل کرنے سے متعلق سفارش سب کمیٹی ۱۹۸۰ء 'ربوہ کے انصار کو اجتماع کے دوران کھانے میں شامل کرنے کے لئے بجٹ میں خاصا اضافہ کرنا ہوگا جس کی ابھی گنجائش نہیں۔سب کمیٹی سفارش کرتی ہے کہ ہر سال صدر مجلس ایسے انصار کا کوٹہ مقرر فرماویں جن کے لئے گھروں میں جا کر کھانا کھانا مشکل ہو، ان کو اجتماع کے کھانے میں شامل کیا جائے۔سفارش شوری : هر سال صدر مجلس ربوہ کے ایسے انصار کا کوٹہ مقررفرما دیں جن کے لئے گھروں میں جا کر کھانا کھانا مشکل ہو، ان کو اجتماع کے کھانے میں شامل کیا جائے۔“ فیصلہ حضرت خلیفہ اسیح: حضور نے کا نشان لگایا۔تجویز نمبر ۴ ( قیادت مال ): موجودہ مہنگائی کی وجہ سے تجویز ہے۔(الف) چندہ سالانہ اجتماع ڈیڑھ فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کر دیا جائے۔(ب) چندہ اشاعت لٹریچر ایک روپیہ سے بڑھا کر دور و پیہ سالانہ کر دیا جائے۔(ج) حصہ مجلس مقامی اٹھائیس فیصد سے بڑھا کر تمیں فیصد کر دیا جائے۔( مجلس شاہدرہ ٹاؤن لاہور )