تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 267 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 267

۲۶۷ ( مجالس کو سائیکل سواروں کی تعداد کا ٹارگٹ سالانہ اجتماع سے قبل دیا جاتا رہا۔) اراکین مجلس کو پن ہیگن ( ڈنمارک ) کا سائیکل سفر پاکستان کی طرح بیرون پاکستان کی مجالس کو بھی سائیکل سفر کی تحریک کی گئی تھی چنانچہ مجلس کو پن ہیگن کے زعیم اعلی مکرم سوینڈ بنسن صاحب نے ذاتی دلچسپی لے کر سائیکل سفر کا پروگرام بنایا۔ماہ رمضان میں ۱۹ جولائی ۱۹۸۱ء اتوار کے روز دو انصار اور چار خدام اس سائیکل سفر میں شریک ہوئے۔سائیکل سفر کا کچھ حصہ جنگل کے راستہ سے تھا اور کچھ ساحل سمندر کے ساتھ ساتھ۔خدام اور انصار سب نے روزہ رکھا ہوا تھا۔سبھی شر کا ء اس سفر سے بہت لطف اندوز ہوئے۔(۹) قلمی دوستی اور مجلس انصار الله علم میں اضافہ، آپس میں محبت، پیار اور اخوت کے جذبہ کو جلا دینے کے لئے قلمی دوستی ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔الگ قوم، ملک اور رنگ ونسل کے لوگ قلمی دوستی کے ذریعہ ایک دوسرے کے بہت قریب آ جاتے ہیں۔روئے زمین پر پھیلی ہوئی احمدیت کے افراد میں اس جذبہ کو ابھارنے کے لئے مجلس انصار اللہ میں ۱۹۷۴ء میں قلمی دوستی کی الگ قیادت قائم کی گئی اور اس کے فرائض میں یہ شامل کیا گیا کہ وہ مختلف ممالک کے انصار کے پتہ جات دوسرے ممالک کے انصار کو مہیا کرے تا آپس میں خط و کتابت کے ذریعہ دوستی پیدا کریں۔قلمی دوستی کی سکیم کا آغاز صد سالہ جوبلی منصوبہ کے تحت کیا گیا تھا۔مجالس سے قلمی دوستی کے لئے انصار کے مندرجہ ذیل کوائف مرکز منگوائے جاتے تھے۔تعلیم۔بیہ ۵۔پیشہ ا نمبر شمار ۲ مکمل نام - اشغال (HOBBIES) - زبان برائے خط و کتابت ڈاک کا مکمل پتہ ۸ - کیفیت ے۔۸۔مجلس انصاراللہ مرکزیہ کی طرف سے اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل اکیس ممالک کو انصار کے نام بھجوائے گئے۔گھانا۔نائیجیریا۔سیرالیون۔لائبیریا۔زیمبیا۔نجی۔ہالینڈ۔سویڈن۔ڈنمارک۔گیمبیا۔آئیوری کوسٹ۔گیا نا۔ویسٹ انڈیز۔تنزانیہ۔انگلینڈ۔انڈونیشیا۔سوئٹزرلینڈ۔امریکہ۔ناروے۔سپین۔مغربی جرمنی۔اشاعت لٹریچر اس دور میں بھی مجلس انصار اللہ کی طرف سے لٹریچر کی اشاعت کا سلسلہ جاری رہا۔چنانچہ ۱۹۷۹ء سے ۱۹۸۲ ء تک جو لٹریچر مجلس نے شائع کیا، اس کی فہرست ریکارڈ کی غرض سے نیچے دی جا رہی ہے۔