تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 233 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 233

۲۳۳ ۱۹۸۲ء نئے سال پر صدر محترم کا پیغام عہدیداران کے نام ۱۹۸۲ کے آغاز پر صدر محترم نے عہدیداران کو خدا تعالی سے مدد مانگتے ہوئے نئے سال کے پروگرام پر عمل پیرا ہونے کی مندرجہ ذیل الفاظ میں تلقین فرمائی: برادران کرام! السلام عليكم و رحمة الله و بركاته اپنے رب کے حضور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ مدد مانگتے ہوئے ہم اپنے نئے سال ۱۳۶۱ ہش/۱۹۸۲ء کا آغاز کر رہے ہیں۔سال رواں کے لئے جو لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے، وہ مجالس کی خدمت میں اس تلقین کے ساتھ پیش ہے کہ پُر خلوص دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے رہیں اور اسی سے مدد مانگتے رہیں۔ہمارے سارے منصوبے اور ساری کوششیں بے کار ہیں اگر اس کا فضل شامل حال نہ ہو۔ہماری مساعی میں میٹھے پھل نہیں لگ سکتے اگر آسمان سے اس کی رحمت کا پانی نازل نہ ہو۔پر اسی سے مدد مانگتے ہوئے ،اس کے کرم پر نظر لگائے ، نئے سال کے پروگرام پر خلوص اور محنت اور لگن کے ساتھ گامزن ہوں۔كَانَ اللہ مَعَكُم 60 تربیتی دوره صوبه سرحد صدر محترم کی ہدایت اور حضرت خلیفہ امسح الثالث کی اجازت سے مکرم مولاناسیداحمد علی شاہ صاحب قائد تربیت نے ۱۴ تا ۲۶ اپریل ۱۹۸۲ء صوبہ سرحد کے بعض مقامات کا تربیتی دورہ کیا۔۱۴ اپریل کو مسجد احمد یہ اٹک ( کیمبل پور) میں ملک رشید احمد صاحب ناظم ضلع کے زیر اہتمام بعد نماز عشاء نو تا گیارہ بجے مجلس سوال و جواب کے بعد تربیتی تقریر اور پھر سلائیڈز کے ذریعہ جماعت کی بیرونی ممالک میں مساجد، کالج، ہسپتال اور اشاعت قرآن کا کام دکھایا گیا۔اگلے روز بعد نماز فجر درس دیا گیا۔۱۵ اپریل کو کامرہ میں ایک دوست کے مکان پر بعض مہمانوں کے ساتھ سوال و جواب کی نشست ہوئی۔رات کو مسجد احمد یہ نوشہرہ چھاؤنی میں تقریباً سوا گھنٹہ سلائیڈ ز دکھا ئیں۔نماز فجر کے بعد تربیتی درس دیا۔۱۶ اپریل کو مردان میں تربیتی امور پر خطبہ جمعہ دیا اور رات ساڑھے سات تا نو بجے احباب کے سوالوں کے جواب دیئے گئے۔بعد نماز فجر تربیتی درس دیا گیا۔۱۷ اپریل کو رسالپور میں ایک دوست کے مکان پر ساڑھے سات سے ساڑھے نو بجے تک تقریر کی اور سلائیڈ ز دکھا ئیں۔بعض مہمان بھی موجود تھے۔بعد نماز فجر درس دیا گیا۔