تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 221 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 221

۲۲۱ چیئر ریس: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ گوجرانوالہ اوّل ، مکرم رشید احمد صاحب قریشی رحیم یار خان دوم۔اختتام یہ اجتماع یکم نومبر بروز اتوار دن کے ایک بجے اگلے سال پہلے سے زیادہ کامیابی اور خیر وخوبی سے منعقد ہونے کے لئے اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی روز حضور انور گیارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر مقام اجتماع تشریف لائے۔امسال انعام لینے والوں کے لئے ایک جگہ مخصوص کر دی گئی جہاں سے وہ نام پکارنے پر ترتیب کے ساتھ سٹیج پر آتے اور حضور سے انعامات لیتے۔کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کے مقابلہ میں امسال بھی ضلع فیصل آباد اول رہا اور مکرم احمد دین صاحب ناظم ضلع نے حضور کے دستِ مبارک سے سند خوشنودی حاصل کی۔دوسرے نمبر پر ضلع کراچی رہا۔مکرم نعیم احمد صاحب ناظم ضلع کراچی موجود نہ تھے۔اس لئے ان کے قائمقام مکرم شریف احمد صاحب وڑائچ نے سند خوشنودی حاصل کی۔تیسرے نمبر پر ضلع سرگودھا رہا۔ناظم ضلع مکرم چوہدری غلام رسول صاحب نے سند خوشنودی حاصل کی۔۷۰ اختتامی تقریب تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب سرگودھا نے کی۔بعد ازاں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید نے سید نا حضرت مسیح موعود کا شیریں کلام ترنم سے سُنایا۔اس کے بعد مکرم ثاقب زیر وی صاحب ایڈیٹر ہفت روزہ لا ہوڑ نے اپنی تازہ ترین نظم بعنوان ” فریاد۔رب عز وجل کی بارگاہ میں اپنی مخصوص لحن میں سنائی۔اس کے بعد حضور انور نے انعامات تقسیم فرمائے۔اختتامی خطاب حضرت خلیفہ اسیح الثالث تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے اپنے خطاب کے آغاز میں مجلس انصار اللہ میں زندگی کے آثار بڑھنے کا ذکر فرمایا اور پھر تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ الله کے مضمون پر عارفانہ روشنی ڈالی اور اس ضمن میں صفات باری تعالیٰ کی روح پرور تشریح فرمائی اور اللہ تعالیٰ کی صفات کو اختیار کرنے کے چار پہلوؤں کا ذکر فرمایا: اول یہ کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے اور زمین و آسمان میں موجود ہر چیز اس کی پاکیزگی کے ترانے گا رہی ہے۔حضور نے فرمایا کہ صرف مذہب اسلام ذات خداوندی کا یہ اعلیٰ تصور پیش کرتا ہے۔دوم یہ کہ اللہ تعالیٰ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور تمام رزائل سے بکلی منزہ ہے اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی صفاتِ حسنہ کے رنگ سے متصف ہو جانے کا حکم دیا ہے اس لئے اللہ نے ایسے سامان پیدا کر