تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 220 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 220

۲۲۰ اپنے خدا کو اس کے فضلوں کا کیا جواب دے رہے ہیں۔اس انتہائی تکلیف دہ صورت حال کا ایک علاج میں نے یہ تجویز کیا ہے کہ اگر بعض کمزور دل چندہ کی شرح سے ڈرتے ہیں تو میں نے ناظمین کو بتا دیا ہے اور آپ سب سے بھی میں عرض کرتا ہوں کہ آپ بے شک شروع میں شرح کے ساتھ چندہ نہ دیں۔جو توفیق ہے وہی دیں لیکن خدا تعالیٰ سے جھوٹ نہیں بولنا۔آمد صحیح بتا ئیں اور کہیں کہ ہمیں ہزار روپیہ ملتا ہے، ہمارے حالات ایسے ہیں کہ ہم ایک روپیہ چندہ دیں گے۔تو جب تک آپ کا بنایا ہوا دستور مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں یہ چندہ معاف کر دوں، میں نے کہہ دیا ہے میں معافی کا اعلان پہلے ہی کر رہا ہوں۔جو احمدی سچ بولے گا اور کہے گا کہ مثلاً میری ایک لاکھ روپے آمد ہے لیکن میں صرف ایک روپیہ دے سکتا ہوں، میں اسی وقت یہ اعلان کرتا ہوں کہ ایسے شخص سے ہم صرف ایک روپیہ پر ہی راضی ہوں گے لیکن اس کا بجٹ صحیح بنے گا اور بجٹ میں یہ لکھا جائے گا کہ آمد تو زیادہ ہے مگر مجلس فلاں شخص سے وصولی کے لحاظ سے صرف ایک روپے کی پابند ہے۔اس گھلی رخصت کے بعد آمد غلط لکھوانے کی کون سی گنجائش باقی رہ جاتی ہے۔اس لئے سب سے پہلے دلوں کی اصلاح کریں۔سچائی کی عادت ڈالیں۔یہ چھوٹا سا کام ایک نکتے میں جمع ہو جاتا ہے۔اس میں اتنی برکتیں پڑیں گی کہ سارے شعبے اس سے سنور جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔سچائی کے ساتھ دیں گے تو آپ کے ایک پیسے میں بہت برکت ہوگی۔جھوٹ کی ملونی ہوگی تو لاکھوں کروڑوں بھی بے برکت اور بے فائدہ ہوں گے اور اللہ کی سرکار میں قبول کے لائق نہ ہوں گے۔(۶۹) ورزشی و علمی مقابلے اجتماع کے موقع پر علمی اور ورزشی مقابلے بھی ہوئے اور حضور انور نے اپنے اختتامی خطاب سے قبل ان مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے انصار کو اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم فرمائے۔تقریری مقابلہ: مکرم با بومحمود احمد صاحب حیدر آبا داول، مکرم بشیر الدین کمال صاحب راولپنڈی دوم، مکرم محمد شفیق صاحب بشیر آباد سوم - والی بال: ربوہ ٹیم اوّل ( کپتان مکرم چوہدری محفوظ الرحمان صاحب )۔پنجاب ٹیم دوم ( کپتان میجر سید سعید احمد صاحب لاہور )۔رسہ کشی : ربوہ ٹیم اوّل ( کپتان مکرم بشارت احمد صاحب)۔پنجاب ٹیم دوم ( کپتان مکرم عبدالستار صاحب خادم گوجرنوالہ )۔کلائی پکڑنے کا مقابلہ: مکرم محمد اکبر صاحب بھیرہ اور مکرم بشارت احمد صاحب ربوہ اوّل، مکرم نوازش علی صاحب بھلوال دوم - گولہ پھینکنے کا مقابلہ: مکرم لطیف احمد صاحب فیصل آباداول، مکرم سراج الحق صاحب ضلع اٹک دوم - سومیٹر دوڑ : مکرم مہر جمیل احمد صاحب احمد نگر اوّل ، مکرم محمد یوسف صاحب چک ۳۸ جنوبی سرگودها دوم ، مکرم رفیق احمد صاحب کھاریاں سوم۔میوزیکل